Qaum e Samood Kyun Halak Hui

Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui

کنارے ایک گھر کی ضمانت دیتا ہو ں۔([1])

فُلاں نے میرے ساتھ بہت زیادتی کی ہے

جب رشتے جوڑنے، لڑائی جھگڑے اور ناراضیاں ختم کرنے کی بات ہوتی ہے تو عموماً لوگ شکوے کرتے ہیں کہ فُلاں نے میرے ساتھ یُوں کیا، اس نے مجھے یہ دُکھ پہنچایا،وہ ظلم کیا،میں اپنے اُن دُکھوں کو کیسے بُھول جاؤں، اسے کس طرح مُعَاف کر دُوں...؟

ایسے اسلامی بھائیوں سے ایک سُوال ہے؟ آپ کے بقول فُلاں نے آپ کے ساتھ بہت ظُلْم کیا ہے، بہت زیادتیاں کی ہیں، ذرا بتائیے! کیا اُس نے آپ کو کنویں میں ڈالا ہے؟ کیا اس کے سبب آپ اپنے ماں باپ سے دُور ہوئے ہیں؟ کیا اس کے سبب آپ کو بازار میں فروخت کیا گیا ہے؟ کیا اس کے سبب آپ کو ناحق جیل کاٹنی پڑی ہے؟ یہ سب کچھ حضرت یوسُف  علیہ  السَّلام   کے بھائیوں نے آپ کے ساتھ کیا تھا۔ اس کے باوُجُود جب وہ بھائی حضرت یوسُف  علیہ  السَّلام   کے سامنے آئے تو آپ نے کیا کہا تھا؟

لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ- (پارہ:13، الیوسف:92)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: آج تم پر کوئی ملامت نہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیاشان ہے...!! حضرت یوسُف  علیہ  السَّلام   کے بھائیوں نے بعد میں توبہ کر لی تھی، وہ سب ایک نبی حضرت یعقوب  علیہ  السَّلام   کے بیٹے اور ایک نبی حضرت یوسُف  علیہ  السَّلام   کے بھائی اور سب ولیُّ اللہ تھے([2]) مگرغور تو فرمائیے انہوں نے آپ کو کیسے کیسے دُکھ پہنچائے تھے، اس کے باوُجُود حضرت یوسُف  علیہ  السَّلام   کا کمال اَخْلاق دیکھئے! آپ کے پاس


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب الادب، باب فی حسن الخلق، صفحہ:755، حدیث:4800۔

[2]...سیرت الانبیاء، صفحہ:471۔