Qaum e Samood Kyun Halak Hui

Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui

اَصْل اور بنیادی منصب کو نبھانا، اس ذِمَّہ داری کو پُورا کرنا ہم سب پر لازِم اور ضروری ہے۔ اس لئے ہم میں سے ہر ایک پر لازم ہے کہ ہم اپنی ذات پر، اپنے گھر والوں پر، اپنے گلی محلے میں، اپنے دوست احباب میں دِینِ اسلام کی تعلیمات کو نافِذ کریں، پیار محبّت کے ساتھ نیکی کی دعوت دے کر، اپنے عَمَل کے ذریعے جتنا ہمارا دائِرَۂ کار ہے، وہاں تک زمین پر اَمن و سکون، اِصْلاح اور ہدایت کو قائِم کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

زمین میں فساد مت پھیلاؤ...!!

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

ْ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِۙ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:11)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: زمین میں فساد نہ کرو ۔

اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے، ہم سب اپنی اپنی ذِمَّہ داری سمجھ کر اپنے اختیار کے اندر رہ کر اگر زمین پر امن و سکون قائِم کرنے کی کوشش کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہمارا پُورا معاشرہ مثالی مُعَاشرہ بن جائے گا۔

زمین میں فساد کا مطلب

عام طور پر لوگ قتل و خونریزی، لوٹ مار اور چوری چکاری نہیں کرتے، ایسے ظالِم لوگ کوئی ہزار میں سے چند ہوتے ہیں مگر گُنَاہوں کو رواج دینا یا اس کا سبب بننا، گُنَاہ یا گُنَاہ کے مواقع ایجاد کرنا عام پایا جاتا ہے *والِد گھر میں گانے سنتا ہے، کیا اس کی اَوْلاد گانے نہیں سنے گی؟ *والِد نے گھر میں گُنَاہوں بھرے چینل لگوا کر دئیے ہیں *انٹر نیٹ کے استعمال کی کُھلی چُھوٹ دی ہوئی ہے، خُود بھی انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرتا ہے، اَوْلاد کو بھی مواقع فراہم کرتا