Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui
اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ مَدَنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مَدَنی چینل پر رات9 بج کر15منٹ پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ ہو گاجس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مَدَنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ یا خلیفۂ امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مَدَنی مذاکرے میں رسالہ تفسیر نور العرفان سے 99 مدنی پھول(قسط:3) کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * مکتبۃ ُالمدینہ پیش کر رہا ہے؛سب سے آخری نبی، مکی مَدَنی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک بچپن سے لے کر آپ کے وصالِ ظاہری تک کی حیاتِ طیبہ کے مبارک پہلو، بے شمار معجزات، والدینِ کریمین، ازواجِ مطہرات، اولادِ پاک ، کئی ایک صحابہ و صحابیات رَضِیَ اللہُ عنہم کے ایمان افروز تذکرے پر مشتمل کتاب سیرت مصطفی جانِ