Qaum e Samood Kyun Halak Hui

Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui

سمجھی کہ میاں صاحِب سو رہے ہیں، چنانچہ وہ اُسترا لے کر آگے بڑھی تاکہ شوہرکی گُدّی کے چند بال اُتار لے، شوہرسمجھا کہ یہ مجھے قتل کرنے والی ہے، چنانچہ اس نے اسی اُسترے کے ساتھ بیوی کو قتل کر دیا، جب عورت کے رشتے داروں کو خبر ہوئی تو وہ آئے اور انہوں نے میاں صاحِب کو قتل کر دیا۔ پھر اس شوہَر کے رشتے داروں کو خبر ہوئی تو وہ بھی لڑائی کے لئے آ پہنچے، یوں ایک چغل خور کی چغلی کے سبب سو کے قریب افراد مارے گئے۔([1])

یہ ہے چغلی کا وبال...!! چغل خوری کے سبب زمین میں فساد پھیلتا ہے، اس لئے ہم سب کوچاہئے کہ چغل خوری سے اور چغل خوروں سے ہمیشہ بچ کر ہی رہیں۔

چُغلی کے مُتَعَلِّق  3 اَحادیثِ کریمہ

*رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: غیبت کرنے، طعنے دینے، چُغلی کھانے اور لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک (روزِ قیامت) کتّوں کی شکل میں اُٹھائے گا۔([2])*ایک حدیثِ پاک میں فرمایا:خبردار! جھوٹ چہرے کوسیاہ کر دیتا ہے اور چُغل خوری عذابِ قبر (کا سبب) ہے۔([3]) *ایک روایت میں ہے: غیبت اور چُغلی ایمان کو اس طرح کاٹ دیتی ہیں، جس طرح چرواہا درخت کو کاٹتا ہے۔ ([4])

امراض گُنَاہوں کے مرے سارے مٹادے  یارَبِّ مُحَمَّد مجھے تُو نیک بنا دے

میں غیبت و چغلی سے رہوں دُور ہمیشہ  ہرخصلتِ بد سے مرا پیچھا تو چھڑا دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...احیاء علوم الدین،کتاب آفات اللسان، الآفۃ السادسۃ عشرۃ:النمیمۃ ،جلد:3 ،صفحہ:195۔

[2]...الترغیب و الترہیب ،کتاب الادب ،الترہیب من النمیمۃ،صفحہ:896 ،حدیث:10۔

[3]...مسندِ ابی یعلیٰ ،جلد:5،صفحہ:450 ،حدیث:7438۔

[4]...الترغیب و الترہیب ،کتاب الادب ،الترہیب من الغیبۃ و البہت …الخ،صفحہ:902 ،حدیث:28۔