Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui
کچّے بچّے(یعنی جس کاکوئی عُضو بن جائے یا 4ماہ کا ہواس) کا نام رکھو کہ اللہ پاک اس کے ذریعے تمہارے عمل کے ترازو کو بھاری کرے گا *جبریل یا میکائیل وغیرہ نام نہ رکھئے *یٰسین یا طٰہٰ نام رکھنا منع ہے*محمد یٰسین نام بھی مت رکھئے، ہاں چاہیں تو غُلام یٰسین اور غلام طٰہٰ رکھ لیجئے*جو نام بُرے ہوں ان کو بدل کر اچھا نام رکھنا چاہئےکہ اپنی امت سے پیار کرنے والے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بُرے نام کو اچھے نام سے بدل دیتے تھے۔ایک خاتون کا نام عاصِیَہ(یعنی گنہگار)تھا، رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے نام کو بدل کر جَمِیلہ رکھا۔(نوٹ: ایک نام آسیہ بھی رکھا جاتاہے ، یہ اچھا نام ہے، رکھنے میں کوئی حرج نہیں)*ایسے نام رکھنا جائز نہیں، جو غیر مسلموں کے لئے مخصوص ہوں*غُلام رسول، غُلام صدیق، غُلام حُسین، غُلام غوث، غُلام رضا نام رکھنا جائز ہے۔([1])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارِشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سُنّتیںسیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
رَبّ کے در پر جھکیں التجائیں کریں بابِ رحمت کُھلیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول ان سے رحمت کے پھول آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔