Book Name:Islam Mein Mazdoron Ke Huqooq
دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مَدَنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مَدَنی چینل پر رات9 بج کر15منٹ پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ ہو گاجس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مَدَنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ یا خلیفۂ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مَدَنی مذاکرے میں رسالہ انبیائے کرام علیہ السَّلام کے بارے میں 25 سوال جوابکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * ارود بولنے اور سمجھنے والوں کے لیے خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کا فقہی مسائل پر مشتمل عظیم الشَّان تُحفہ: بہارِ شریعت۔ یہ کتاب مسلمانوں کو روزمرہ کے معاملات میں شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 10440روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں، خود بھی مطالعہ کیجیے! دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند