Islam Mein Mazdoron Ke Huqooq

Book Name:Islam Mein Mazdoron Ke Huqooq

لوگ قُلِی سے سامان اُٹھواتے ہیں، اس کے ساتھ بھی پہلے اُجْرت طَے کی جائے گی* گھر میں کام کروانا ہے، ہم گھروں میں الیکٹریشن (Electrician)کو بُلاتے ہیں، پلمبر (Plumber)سے کام کرواتے ہیں اور چھوٹے موٹے کام کروائے جاتے ہیں* گھر میں اِستری خراب ہو گئی، پنکھا خراب ہو گیا، اے، سی ریپئر کرواتے ہیں* اے، سی کی رِی فلنگ (Refilling)ہوتی ہے، وغیرہ کئی طرح کے کام ہم کروا رہے ہوتے ہیں، یہ جو کام ہیں، ان کی بھی اُجْرت پہلے سے طَے کی جائے گی۔

بعض دفعہ کیا ہوتا ہے؟ دُکان دار، رکشے والا، گاڑی والا محض کہنے کے طَور پر کہہ دیتا ہے: جو مُنَاسِب ہو دے دیجئے گا۔ یہ کہنا درست نہیں ہے، باقاعِدَہ اُجْرت طَے کی جائے گی۔ لہٰذا جب بھی کسی سے اِجارہ کریں، کرائے پر چیز لیں، کسی مکینک(Mechanic)، مستری، مزدور سے کوئی کام کروائیں تو باقاعِدَہ طَور پر کام اور اُجْرت دونوں طَے کر لیں کہ بھائی! یہ کام ہے۔ اس کے میں اتنے پیسے دُوں گا۔ یُوں سب کچھ طَے کر کے پِھر کام کروائیں۔ ([1])

اُجْرت بروَقت ادا کیجیے ...!!

دوسری حدیثِ پاک سنیئے! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: مزدور کا پسينہ خشک ہونے سے پہلے اُس کی مزدوری ادا کرو...!! ([2])

یہ بہت ضَروری چیز ہے، کسی کا مال ناحق طَور پر دَبا لینا انتہائی سخت جُرْم، حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمت  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : میں قیامت کے دن 3افراد کا مُقَابل ہوں گا(یعنی سخت سزا دوں


 

 



[1]...  حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول، صفحہ:20 ۔

[2]... ابن ماجہ، کتاب الرھون، باب اجر الاجر، صفحہ:392، حدیث:2443۔