Islam Mein Mazdoron Ke Huqooq

Book Name:Islam Mein Mazdoron Ke Huqooq

اختیار فرما رہے ہیں، ادھر حضرت بلال  رَضِیَ اللہُ عنہ  بھی صحابئ رسول ہیں، آپ یہ بات کیسے گوارا کر سکتے تھے، چنانچہ آپ نے پاؤں نہ رکھا، آخر حضرت ابو ذَرّ  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے زبردستی اُن کا پاؤں اپنے چہرے پر لگا لیا۔([1])

قرآن کے آئینے میں ہستی کے قَرینے     تاحدِنظر پھیلے ہیں اَنمول خزینے

ہیں مثل ستاروں کے مِری بَزم کے ساتھی        اَصحاب کے بارے میں یہ فرمایا نبی نے

ہیں آپ کے ہاتھوں ہی سے تراشے ہوئے ہیرے        اِسلام کے دامن میں یہ تَابِندہ نگینے

بے ان کی محبّت کے سفر صرف تھکن ہے     منزل کوئی پائے گا نہ پائی ہے کسی نے

*-*-*-*

ہر صحابیِ نبی! جنّتی! جنّتی!  سب صحابیات بھی!       جنّتی! جنّتی!

والدینِ نبی!      جنّتی! جنّتی!  ہر زوجۂ نبی!    جنّتی!          جنّتی!([2])

اِسْلام میں مَزْدُوروں کے حُقُوق

پیارے اسلامی بھائیو!  یکم مئی دُنیا بھر میں مَزْدُور ڈَے (Labour Day)کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر ڈِسْکَس (Discus)ہونے والے وہ بڑے بڑے مسائِل جن کا کوئی مستقل حَلْ(Proper solution) اب تک دُنیا نہیں نکال سکی، ان میں ایک بڑا اَہَم مسئلہ مزدُوروں کے حُقُوق کا بھی ہے۔ صدیاں گزر گئیں*بڑے بڑے فلاسفر (Philosopher) آئے *بڑے بڑے عقلمندوں نے مغز ماریاں کیں*اِحْتجاج ہوئے*اِنْقلاب آئے*بڑے بڑے نظریات پیش کئے گئے مگر مَزْدُور جتنے کل مَجْبُور تھے، آج بھی اُتنے ہی مَجْبُور نظر آتے


 

 



[1]... ارشاد الساری،کتاب الایمان، باب المعاصی...الخ، جلد:1، صفحہ:160، زیرِ حدیث:30۔

[2]...وسائلِ فردوس، صفحہ:53ملتقطاً۔