Book Name:Islam Mein Mazdoron Ke Huqooq
قافلے کے اسلامی بھائی علاقائی دورہ کرنے کے لیے مسجد سے باہر تشریف لے گئے، دورانِ علاقائی دورہ ایک شرابی کو نیکی کی دعوت دی، اَلحمدُ لِلّٰہ! وہ شرابی قافلے والوں کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا، اسلامی بھائی اس کے ساتھ اس قدر با اَخلاق طریقے سے پیش آئے کہ وہ 6دن تک قافلے والوں کے ساتھ رہا، علاقائی دورہ کی برکت اور عاشقانِ رسول کی صُحبت کے سبب اس نے گناہوں سے توبہ کی،داڑھی مبارَک بڑھا لی، عمامہ شریف کا تاج بھی سر پر سجا لیا، یوں ایک شرابی علاقائی دورے کی برکت سے نیک نمازی بن گیا۔
گر آئے شرابی مٹے ہر خرابی چڑھائے گا ایسا نشہ دینی ماحول
یقینا مقدر کا وہ ہے سکندر جسے خیر سے مل گیا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْقُرْآنُ الْکَرِیم موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین کا فیضان عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran ul kareem (القرآن الکریم )۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے *اس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔
الحمد للہ!اب تک تقریبا 10 لاکھ سے زائد افراد اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجیے ،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور