مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپریل2023ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جمادَی الاولیٰ1444ھ میں درج ذیل تین مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17صَفحات کا رِسالہ ” نام رکھنے کی 18سنَّتیں اور آداب “ پڑھ یا سُن لے اُسے ہر کام سُنّت کے مطا بق کرنے کی سعادت دے اور اُسے اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا۔ اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما ، اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ ” علمِ دین کے فضائل “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی رضا کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ” نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں ؟ “ پڑھ یا سُن لے اُسے مُخلِص نمازی بنا کر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا ، اٰمین۔
( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھنے/ سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے ہر طرح کی آفات و بلیّات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
نام رکھنے کی 18سنَّتیں اور آداب |
12لاکھ52ہزار690 |
10لاکھ67ہزار369 |
23لاکھ20ہزار59 |
علمِ دین کے فضائل |
13لاکھ73ہزار849 |
10لاکھ30ہزار808 |
24لاکھ4ہزار657 |
نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں ؟ |
13لاکھ63ہزار675 |
10لاکھ35ہزار831 |
23لاکھ99ہزار506 |
امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سُوال جواب |
14لاکھ23ہزار401 |
10لاکھ37ہزار760 |
24لاکھ61ہزار161 |
Comments