گرمیوں کی ٹھنڈی غذائیں

کہا جاتا ہے”تند رستی ہزار نعمت ہے“ واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر دینی اور دنیاوی کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے موسِم کے لحاظ سے مُتوازن اور مُفید غِذا کا استعمال ضروری ہے۔ آئیے موسمِ گرما میں صحت مند رکھنے والی چند غِذاؤں کے فوائد ملاحظہ کیجئے۔

سیب (Apple)

پھلوں میں سیب کو سب سے زیادہ توانائی بخش سمجھا جاتا ہے۔ سیب میں 86 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر اور وٹامن سی بھی شامل ہے جو کہ گرمی میں پانی کی کمی کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

فالسہ(GREWIA ASIATICA)

پکا ہوافالسہ موسمِ گرما کا ایک نہایت ہی مفید پھل ہے،اِس کا جوس بنا کر بھی پیا جاتا ہے۔ فالسہ گرمی کی شِدّت سے محفوظ رکھنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے، خصوصاً لُولگنےکی صورت میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔

کھیرا (Cucumber)

کھیرے کا شمار موسمِ گرما کی سبزیوں میں ہوتا ہے اس کی تاثیر سَرد اور خشک ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس کے کھانے سے خون، معدہ اور جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ پیاس بجھاتااور جسم کو تسکین پہنچاتا ہے۔

دہی (Yogurt)

دہی میں 85 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اسی وجہ سے یہ انسانی جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتی۔ اس میں بےشمار وٹامنز اور کیلشیم موجود ہیں۔ دہی کی لسی بناکر پینے سےمعدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔

کدو شریف (Calabash)

”کدّوشریف“جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک معروف سبزی اور حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پسندیدہ غذا ہے، لوکی میں پائے جانے والے اَجزا کی تاثیر قدرتی طور پر ٹھنڈی ہوتی ہے جو گرمی کا اثر کم کرنے کے ساتھ ساتھ تھکن کا احساس بھی گھٹا دیتی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…شعبہ بیانات دعوت اسلامی المدینۃ العلمیہ ،باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code