باتوں سے خوشبو آئے
ناپسندیدہ
شخص
(1)ارشادِ
حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رضی
اللہ عنہ:
میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ کسی شخص کو فارغ دیکھوں جو نہ تو دُنیا کے کسی
کام میں مصروف ہواور نہ ہی آخِرت کی تیاری کررہا ہو۔(حلیۃ الاولیاء،ج1،ص178،رقم:402)
عالم
ِ دین کی تین خصلتیں
(2)ارشادِ حضرتِ سیِّدُنا ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ:تم اس وقت تک عالِم نہیں بن سکتے جب تک تم تین چیزوں سے نہ بچو: (1)اپنے سے بڑے کی نافرمانی (2)اپنے سے چھوٹے کو حقیر جاننا اور(3)اپنے علم سے دنیا کمانا۔(حلیۃ الاولیاء،ج3،ص280،رقم:3964)
زیادہ
کھانے کا نقصان
(3)ارشادِ حضرت سیّدُنا امام محمد
غزالی رحمۃ اللہ علیہ:
زیادہ کھانے سے اعضاء میں فِتنہ پیدا ہوتا اور فساد برپا کرنے اور بے ہُودہ کام کر
گُزرنے کی رَغبت جَنَم لیتی ہے۔(منھاج
العابدین، ص82)
چغل
خور کافساد
(4)ارشادِ
حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن ابوکثیر رحمۃ اللہ علیہ: چُغَل خورایک لمحے میں اتنا
فساد برپا کر دیتا ہے جتنا جادو گر ایک مہینے میں نہیں کر سکتا۔ (حلیۃ الاولیاء ،ج3،ص82،رقم:3258)
Comments