میں مرتے وقت کلمہ نہ بھول جاؤں!!

میں مرتے وقت کلمہ نہ بھول جاؤں!!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! ماہنامہ ”فیضانِ مدینہ“ کے ٹائٹل پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی پھول بھی شامل ہوتا ہے، دسمبر2018 میں جُمادَی الاُولیٰ1440ھ کے شمارے کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ دار مَدَنی اسلامی بھائی نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی توجہ پانے کے لئےعرض کی تو آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاجزی، خوفِ خدا اور فکرِ آخرت سے بھرپور صوتی پیغام میں یہ بھی ارشاد فرمایا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

؏ بخش بے پوچھے لجائے کو لجانا کیا ہے

میں بھول گیا تھا، ہائے! ہائے!! ہائے!!! اللہ کریم میرے حال پر رحم فرمائے، میں مرتے وقت کلمہ نہ بھول جاؤں، کلمہ مجھے یاد رہے، میں قبر میں پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پہچاننا نہ بھول جاؤں مجھے یاد رہے کہ یہ میرے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہیں، قیامت کے دن کہیں نامۂ اعمال لینے کے لئے بھول میں اُلٹا ہاتھ نہ بڑھا دوں، اللہ کرے کہ میرا سیدھا ہاتھ ہی بڑھے، پیارے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے میں بس کرم ہوجائے۔ باقی اب بڑھتی ہوئی عمر کا معاملہ تو آپ کے سامنے ہی ہے، دُعائے عافیت فرماتے رہیں، ایمان کی سلامتی کے لئے دُعا فرماتے رہیں۔

حادِثہ پیش آنےکے باوجود مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے پر حوصلہ افزائی

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے اختر عطاری، شہزاد عطاری، عامر عطاری اور اسحٰق عطاری کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

حاجی فاروق جیلانی نے اطلاع دی کہ آپ سانگھڑ (بابُ الاسلام، سندھ) سے مدنی مذاکرے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی تشریف لارہے تھے، راستے میں حادِثہ ہوگیا، حادثے کی کیفیات بھی بیان کیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آپ دوسری گاڑی میں بیٹھ کر بابُ المدینہ کراچی مدنی مذاکرے میں تشریف لے آئے۔ آپ کو صدمہ ہوا، تکلیف ہوئی اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اللہ کریم اس کا نعم البدل عطا فرمائے اور صبر و اجر بھی عطا فرمائے، اٰمین۔ دیکھو! جان بچ گئی اتنا گمبھیر حادِثہ کہ گاڑی ٹرک کے اندر فرنٹ شیشے تک چلی گئی تھی۔ اب شکرانے میں آپ کو مدنی قافلے میں سفر بھی کرنا چاہئے اور زہے نصیب! ہوسکے تو چاروں مل کر شکرانے میں کوئی مسجد بھی بنا دیں، اِنْ شَآءَ اللہ صدقۂ جاریہ ہوجائے گا۔ اللہ آپ کو ہمت دے، بے حساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


Share

Articles

Comments


Security Code