مختلف حادثات پر دُعائیہ پیغامات

مفتی محمد مستقیم مصطفوی نوری کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدىنہ محمد الىاس عطّاؔر قادرى رضوى عُفِیَ عَنْہُکى جانب سے حضرت قبلہ حافظ عبدالقادر فىضى، شہباز صاحب، بدر مسعود اور قمر مسعود کى خدمات مىں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

صدام حسىن عمادی نے رُکنِ شورىٰ حاجى محمد شاہد مدنى کے ذرىعے خبر دى کہ آپ کے والدِ محترم حضرت مفتى محمد مستقىم مصطفوی نورى (صدر مفتى دارُالعلوم فىضُ الرّسول،ہند) براؤں شرىف مىں اس دنىائے فانى سے کوچ فرما گئے،اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مىں آپ صاحبان سمیت تمام ہی سوگواروں سے تعزىت کرتا ہوں۔ ىاربَّ المصطفٰے! حضرت قبلہ مفتى مستقىم مصطفوى صاحب کو غرىقِ رَحْمت فرما، اے اللہ! ان کے درجات بلند فرما، ان کى دىنى خدمات قبول فرما، اِلٰہ الْعٰلَمِین ان کے مزار پَر انوار و تجلىات کى بارشىں برسا، مولائے کرىم! ان کے مزار کو نورِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے پُرانوار بنا، قبر کى وَحشت، تنگی، گھبراہٹ، اندھىرا سب دُور ہوجائے، اے اللہ! مفتی صاحب کو بے حساب مغفرت سے مشُرَّف فرما کر جنّتُ الفِردوس مىں اپنے پىارے حبىب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصىب فرما، حضرت کے تمام سوگواروں کو صبرِجمىل اور صبرِ جمىل پر اجرِ جزىل مرحمت فرما، یااللہ! مىرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہىں اپنی بارگاہ میں قبول فرما، اپنے کرم کے شاىانِ شان اس کا اجر عطا فرما اور ىہ سارا اَجرو ثواب جنابِِ رسالتِ مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطا فرما، بَوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِين صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت علّامہ مولانا مفتی مستقىم مصطفوى صاحب سمىت سارى اُمّت کو عناىت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(دُعا کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی صاحب کے) اىصالِ ثواب کے لئے مزىد اىک مدنى پھول بیان فرمایا:حضرت سیّدُنا کعب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہىں: جس نے ماہِ رَمَضان کے روزے رکھے، دل مىں پکا اِرادہ تھاکہ رَمَضان کے بعد گناہ نہىں کرے گا تو اللہ پاک اُسے بغىر حساب و کتاب کے جنّت مىں داخل فرمائے گا اور جس نے ماہِ رَمَضان کے روزے رکھے لىکن دل مىں ىہ اِرادہ تھا کہ رَمَضان کے بعد گناہ کرے گا تو اس کے روزے اس کے منہ پر مار دىئے جائىں گے۔ بے حساب مغفرت کى دُعا کا ملتجى ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

صُوفی نذر حسین بُزدار کے انتقال پر تعزیت

پیرِ طریقت حضرت صُوفی نذرحسین بُزدار(بستی بُزدار،تونسہ شریف) 21شعبانُ المعظم1440ھ کو انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے کے دوران امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعا فرمائی: اللہ کریم پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے پیرِ طریقت صُوفی نذر حسین بُزدار کی مغفرت فرمائے، ان کے چھوٹے بڑے گناہ معاف فرمائے، یااللہ!ان کی قبر کو جنّت کا باغ بنا، اے اللہ!ان پر رَحمت و رضوان کے پھولوں کی بارشیں برسا، یااللہ!صُوفی نذر حسین بُزدار کو بے حساب مغفرت سے مشرف کرکے جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما، ان کے سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِجمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما، مولائے کریم! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں ان پر اپنے کرم کے شایانِ شان اَجر عطا فرما اور یہ سارا اَجرو ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطافرما، بَوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِين صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پیرِ طریقت صُوفی نذرحسین بُزدار سمیت ساری اُمّت کو عنایت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کے امام صاحب سے تعزیت

یکم مئی2019ء کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کے امام صاحب مولانا محمد جنید عطاری مدنی کے جواں سال بیٹے احمد رضا عطاری مدنی روڈ حادثے میں انتقال کرگئے۔ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغام (Voice Message) کے ذریعے امام صاحب اور دیگر لَواحقین سے تعزیت اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی، جبکہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں اراکینِ شوریٰ، جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام سمیت مرحوم کے لَواحقین اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی امام صاحب کے گھر جاکر ان سے تعزیت اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی۔

تعزیت کے مختلف پیغامات

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٭سہروردی زون (مدینۃُ الاولیاء ملتان) کے نگران حاجی خالد عطاری و برادران سے ان کے والد نور محمد اعوان ٭ڈاکٹر رضوان عطاری سے ان کے بھائی حاجی ریحان عطاری مدنی (رکنِ مجلس تعلیمی امور، چکوال) ٭سیّد سلمان علی گیلانی اور سیّد سجاد گیلانی سے ان کی والدہ (ضیاءکوٹ، سیالکوٹ) ٭حافظ ندیم عطاری سے ان کی والدہ (کینیڈا) ٭قاری محمد ارشد عطاری و برادران سے ان کی والدہ (مٹّھیاں، کھاریاں) ٭حافظ محمد عمر عطاری و برادران سے ان کے والد حاجی غلام رسول نقشبندی (سردارآباد فیصل آباد) ٭طارق محمود خان نیازی و برادران سے ان کے والدحاجی عبدالکریم خان نیازی (میانوالی) ٭حاجی ارشد حسین ایڈووکیٹ و برادران سے ان کے والد نذرحسین (میانوالی) ٭سیفُ اللہ و برادران سے ان کے والد خادم حسین ٭ملک محمد امجد عطاری و برادران سے ان کے والد معراج منظور (مدینۃُ الاولیاءملتان) ٭عبداللہ عطاری سے ان کے بیٹے نوید عطاری(رحیم یار خان) ٭رب نواز سے ان کے والد علی اصغر (مٹّھیاں، کھاریاں) ٭حاجی امین و برادران سے ان کے بھائی حاجی سلیمان٭محمد زین العابدین سے ان کے والد مظہر حسین عطاری (بہاول نگر) ٭خورشید عطاری و برادران سے ان کی والدہ (بابُ المدینہ کراچی) ٭مشتاق خان و برادران سے ان کی والدہ (بابُ المدینہ کراچی) ٭سخاوت علی سیالوی سے ان کے بچّوں کی امّی (پیرمحل) ٭جامعۃُ المدینہ فیضانِ کنزُالایمان (پنجاب) کے درجۂ اولیٰ کے دو طالبِ علم فرحان عطاری اور عباس عطاری کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی، مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کی ترکیب فرمائی اور لواحقین کو مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے، مدنی رسائل تقسیم کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے وغیرہ کی ترغیب دلائی۔

مختلف حادثات پر دُعائیہ پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٭بابُ المدینہ کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث فِشری میں کئی ماہی گیروں کے لاپتا ہونے پر ان کے گھر والوں کو صبر سے کام لینے کی تلقین اور لاپتا افراد کے جلد بخیر لَوٹنے کی دُعا فرمائی ٭خانیوال میں شدید طوفانی ژالہ باری کی وجہ سے نقصان ہونے پر حاجی اصغر عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو اس آزمائش کی گھڑی میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی ٭30اپریل 2019ء کو میرپورخاص (بابُ الاسلام سندھ) میں واقع ایک سی این جی پمپ میں حادِثہ پیش آنے پر سی این جی پمپ کے مالک سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے اُسے صبر و ہمت کی تلقین فرمائی ٭بنگلہ دیش اور ہند کی بعض ریاستوں میں سمندری طوفان آنے کی اطلاع ملنے پر دونوں ممالک کے عاشقانِ رسول کے لئے دُعائے عافیت فرمائی ٭8مئی2019ء بروز بدھ مرکزُ الاولیاء لاہور میں حضور سیّدی داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کےدربار شریف کے گیٹ پر خود کش دھماکے میں 12افراد کے شہید اور 20سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملنے پر مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے میں مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت، زخمیوں کے لئے دُعائے صحت اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و امان قائم رہنے کی دعا فرمائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code