بچوں کو ایمان افروز حکایت سنائیے

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام (Video Message) میں والدین کو بچّوں کی اسلامی تربیت کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے فرمایا:

روزانہ گھر میں سب بچّوں کو سوتے وقت یا کسی مناسِب وقت میں جمع کرکے فیضانِ سنّت، نیکی کی دعوت، غیبت کی   تباہ کاریاں یا مکتبۃُ المدینہ کی کسی اور کتاب سے کوئی نہ کوئی ایمان افروز معجزہ، کرامت یا حکایت سنائیں کہ بچّوں کی قصّے کہانیوں (Stories) میں دل چسپی ہوتی ہے۔ جب آپ اپنے بچّوں کو اسلامی کہانیوں کا عادی بنادیں گے تو پھر یہ  اِنْ شَآءَ اللہ  آپ سے مُطالَبَہ کریں گے کہ کہانی (Story) سناؤ۔ انبیائے کرام علیہمُ السَّلام اور بُزُرگانِ دین کی ایمان افروز حکایات سُن کر    اِنْ شَآءَ اللہ بچّوں کا تقویٰ و پرہیزگاری اور خوفِ خدا و عشقِ مصطفےٰ کے تعلّق سے ذہن بنتا چلا جائے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


Share

Articles

Comments


Security Code