بچّوں کو کتاب پڑھنے کا شوق دلائیں

انسانی جسم کو مضبوط اور توانا رکھنے کے لئے جس طرح اچھی غِذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح دماغ  کو بھی اچھی نَشْو ونَما (Growth) پانے کے لئے اچّھے خیالات اورعِلمی نِکات کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ضرورت پوری کرنے میں کتابیں بہترین مددگار ثابت ہوں گی کیونکہ کتابوں کے مطالَعہ (Study)سے سوچ و فکر میں وُسعت(Broadness)پیدا ہوتی ہے اور نِت نئے خیالات (Ideas) ذہن میں آتے ہیں۔

محترم والدین! اپنے بچّوں میں ان صلاحیتوں کے پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں کتاب دوست(Book Friendly) بنائیں۔اس کے لئے درج ذیل نکِات(Points) بہت مفید رہیں گے۔

(1)بچّے عموماً اپنے بڑوں کی نقل(Copy)کرنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا خود کو بچّوں کیلئے مثالی شخصیت (Role model) بنائیں اور خود بھی بچّوں کے سامنے کتابیں  پڑھیں، آپ کے عمل کا اثر بچّوں پر لازمی پڑے گا (2)بچّے جب تھوڑے  بڑے ہوجائیں تو انہیں دلچسپ انداز میں چھوٹی چھوٹی اور عام فہم سبق آموز کہانیاں سنائیں کیونکہ کہانیاں بچّوں کی ذہانت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں مطالعے کے شوق اور عادت کا سبب بھی بنتی ہیں لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ جو کہانی سنارہے ہیں بچّوں پر اس کا منفی اثر(Negative Effect) نہ پڑے لہٰذا خلافِ شرع کہانیاں سنانے سے گریز کریں۔ بہتر ہے کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں شائع ہونے والی کہانیوں کا بھی انتخاب کریں (3)کتابیں پڑھنے یا کہانی سننے کے لئے بچّوں پر دباؤ نہ ڈالیں بلکہ انہیں پیارو مَحبّت سے مطالعے کی طرف راغب کریں کیونکہ آپ کا زبردستی کرنا یا ڈانٹنا بچّے کو مطالعے سے دور کرسکتا ہے اور ایک بار اگر بچّے کا رجحان کسی دوسری جانب منتقل ہوگیا تو مطالعے کی عادت ڈالنا مشکل ہوجائے گا (4)گنجائش کے مطابق گھر میں ایک کمرہ، الماری یا پھر الماری کا ایک حصّہ خاص کردیں اور اسے لائبریری کا نام دیں اگرچہ اس میں کتابیں کم ہی کیوں نہ ہوں، اس طرح غیر محسوس طریقے سے لائبریری بچّوں کی زندگی کا حصّہ بن جائے گی (5)اپنے ماہانہ خرچ(Monthly Expenditure) میں گنجائش کے مطابق کُتُب و رسائل کے اخراجات کا حصّہ بھی شامل کریں (6)بچّوں کو وقتاً فوقتاً کتابوں کی دکان (Shop Book) پر لے کر جائیں، اس سلسلے میں آپ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں جہاں بچّوں کیلئے امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تحریر کردہ رسائل مثلاً جھوٹا چور، فرعون کا خواب، نور کا کھلونا اور بیٹا ہو تو ایسا! وغیرہ رسائل موجود ہوتے ہیں (7)جب آپ دیکھیں کہ بچّوں کی کتابوں سے دوستی ہوگئی ہے تو ان کیلئے مطالعے کا خاص وقت اور ممکن ہو تو خاص جگہ بھی متعیّن(Fix)کردیں تاکہ نصابی تعلیم اور دیگر معمولات متأثّر نہ ہوں۔

_______________________

٭…بلال حسین عطاری مدنی   

٭…ماہنامہ فیضان مدینہ ،کراچی


Share

بچّوں کو کتاب پڑھنے کا شوق دلائیں

مدرسۃ المدینہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ خدمتِ دین اور اِصلاحِ اُمّت کی خاطر کم و بیش 107 شُعبہ جات (Departments) میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہ ”مدرسۃُ المدینہ“ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک تقریباً 3790مدارسُ المدینہ تعلیمِ قراٰن عام کررہے ہیں، مُنیر آباد کالونی ملتان میں واقع مدرسۃُ المدینہ ”اِشاعتُ الاِسلام“ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مدرسۃُ المدینہ اِشاعتُ الاسلام کی بلڈنگ ایک شخصیت نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متأثّر ہوکر دعوتِ اسلامی کے سِپُرْد کی اور سِن 1996عیسوی میں رُکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطّاری نے اس مدرسۃُ المدینہ کا سنگِ بنیاد (Foundation Stone) رکھا۔ اس بلڈنگ میں سب سے پہلے دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدرسۃُ المدینہ قائم ہوا جبکہ اب اس میں مزید 7 شعبے قائم ہوچکے ہیں اس مدرسۃُ المدینہ میں حفظ کی کلاس کے 6جبکہ ناظِرہ کی کلاس کے 2 کمرے ہیں۔ اب تک (یعنی 2019 تک)اس مدرسۃُ المدینہ سےکم وبیش 3000 طَلَبہ حِفظِ قراٰن کی سعادت پاچکےہیں جبکہ 5500 بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں،رواں سال2019ء (Current Year) اس مدرسۃُ المدینہ سے 21 طالبِ عِلموں نے قراٰنِ کریم حفظ کیا ہے اور اس وقت یہاں حِفظ کے 141جبکہ ناظِرہ کے 67طَلَبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ کے آغاز سے لے کر اب تک فارغُ التّحصیل ہونے والےطَلَبہ میں سے 200 سے زائد درسِ نظامی (عالِم کورس)جبکہ 20 سے زائد طَلَبہ   تَخَصُّص فِی الْفِقْہ ( یعنی مُفتی کورس) کرچکے ہیں۔ اللہ پاک دعوت ِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول ’’مدرسۃُ المدینہ‘‘ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

بچّوں کو کتاب پڑھنے کا شوق دلائیں

مَدَنی ستارے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں، مدرسۃُ المدینہ اِشاعتُ الاسلام میں بھی کئی ہونہار اور مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں جن میں سے 4 مدنی ستاروں کے تعلیمی اور اَخْلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں، ملاحظہ فرمائیں: (1)محمد اُسامہ بن محمد جان جنہوں نے 9 ماہ کے مختصر عرصہ میں مکمل قراٰنِ کریم حفظ کیا۔  (2)محمد فرحان بن   کلیمُ اللہ  جنہوں نے 1 ماہ کے مختصر عرصے میں ناظِرہ مکمل کیا۔ (3)محمد زین بن محمد ریاض جو کہ تقریباً 1 سال سے نمازِ پنج گانہ کے ساتھ ساتھ تہجّد اور اِشراق و چاشت کے پابند ہیں۔ (4)محمد عمر بن محمد مُنوّر جوکہ پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کے ساتھ تہجد کے اورتقریباً 6 سال سے گھر میں پابندی سے درس دیتے ہیں نیز دو سال سے مَدَنی مذاکرے بھی دیکھ رہے ہیں ۔


Share

Articles

Comments


Security Code