Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

آواز سے ہنسنا کہ خود اپنی آوازسنے ساتھ والے کو آواز نہ آئے۔ ( [1] )  اور قَہْقَہَہ یعنی اِتنی آواز سے ہنسنا : کہ دوسرا ہوتا تو وہ بھی سن لیتا۔ ( [2] ) سرکار ِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کبھی قہقہہ نہیں لگایا۔ ( [3] )

 ( 3 ) : مسجد کو بدبودار کرنا * اسی طرح مسجد کو ہر قسم کی بدبُو سے بچانا واجِب اور مسجد میں بدبُوپھیلانا سخت ناجائز ہے۔ یہاں تک کہ  مُنہ سے بدبو آتی ہو تو مسجِد کا داخِلہ حرام ہے * کچی مولی ، کچی پیاز ، کچا لہسن اور ہر وہ چیز جس کی بُو ناپسند ہو ، اسے کھا کر مسجد میں اس وقت تک جانا جائز نہیں جب تک ہاتھ منہ وغیرہ میں بُو باقی ہو کیونکہ اس سے فرشتوں اور دیگر نمازیوں کو تکلیف ہوتی ہے * اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مسجِد میں مِٹّی کا تیل جلانا حرام ، مسجِدمیں دِیاسَلائی ( یعنی بد بودار بارُود والی ماچس کی تِیلی )  سُلگانا حرام ، حتّی کہ حدیث میں ارشاد ہوا : مسجِد میں کچّا گوشت  ( Raw Meat )  لے جاناجائز نہیں۔ ( [4] ) حالانکہ کچّے گوشت کی بو بَہُت ہلکی سی ہوتی ہے۔ ( [5] )  

 ( 4 ) : میلا لباس پہن کر مسجد میں آنا * اسی طرح میلا کچیلا لباس پہن کر بھی مسجد میں نہیں آنا چاہئے ، اس سے بھی بعض اوقات بدبُو ( Bad Smell )  اُٹھ رہی ہوتی ہے۔ ویسے بھی میلا لباس پہن کر مسجد میں آنا ایک بااَدب شخص کو زیب نہیں دیتا۔ ہم ذرا غور تو کریں؛ ہم جب صبح آفس جاتے ہیں ، شادِی بیاہ میں شرکت ہوتی ہے ، بڑے افسروں کے ہاں جانا


 

 



[1]...کتاب التعریفات ، صفحہ : 211۔

[2]...کتاب التعریفات ، صفحہ : 261۔

[3]...وَسَائِلُ الوُصُوْل ، الباب الثانی ، الفصل الثامن ، صفحہ : 97۔

[4]...ابنِ ماجہ ، کتاب المساجد و الجماعات ، باب  ما یکرہ فی المساجد ، صفحہ : 129 ، حدیث : 748۔

[5]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 16 ، صفحہ : 232۔