Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai
ہوتا ہے تو ہم کیسا لباس پہن کر جاتے ہیں مگر افسوس ! جب اپنے پاک پروردگار کی بلند بارگاہ میں حاضِری ہوتی ہے ، اس وقت ہم تیار ہونے اور اچھے لباس وغیرہ کی فِکْر ہی نہیں کرتے۔
( 5 ) : بچوں کو مسجد میں لانا * اسی طرح چھوٹےناسمجھ بچوں کو مسجد میں لانا بھی احترامِ مسجد کے خِلاف اور ناجائز ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : مسجدوں کو بچّوں اورپاگلوں اور خریدو فروخت اورجھگڑے اور آواز بلند کرنے سے بچاؤ ۔ ( [1] )
( 6 ) : نظافت کا خیال نہ رکھنا * اسی طرح مسجد میں کسی قسم کا کُوڑا ڈالنا بھی بےادبی ہے۔ یہاں تک کہ مسجد میں معمولی سا تنکا بھی نہیں پھینک سکتے۔ عُلَما فرماتے ہیں : مسجِد میں اگر خَس ( یعنی معمولی سا تنکا یا ذَرّہ ) بھی پھینکا جائے تو اس سے مسجِد کو اس قَدَر تکلیف پہنچتی ہے جس قَدَر تکلیف اِنسان کو اپنی آنکھ میں خَس ( یعنی معمولی ذَرّہ ) پڑ جانے سے ہوتی ہے ( [2] ) * اسی طرح مسجد میں اَعْضَائے وُضُو سے وُضُو کے پانی سے قطرے گِرانا ناجائز و گُنَاہ ہے۔ ( [3] ) لوگوں کو اس کی معلومات ہی نہیں ہوتی ، وُضُو کرتے ہیں اور یونہی ہاتھ جھاڑتے ہوئے مسجد میں آجاتے ہیں ، مسجد میں وُضُو کے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہوتے ہیں ، گیلے پاؤں قالین اور چٹائیوں پر پڑتے ہیں تو قالین ( Carpets ) بھی آلودہ ( Dusty ) ہو جاتے ہیں۔ اس سے بچنا نہایت ضروری ہے۔
( 7 ) : مسجد میں شور کرنا اسی طرح مسجد میں شور شرابا کرنا بھی بےادبی ہے۔ یہاں تک کہ مسجد میں دوڑنا یا زور سے قدم رکھنا ، جس سے آوازپیدا ہو یہ بھی منع ہے۔ لہٰذا ہمیں اس کا بھی