Yaqeen Ki Barkatain

Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

سچّے ہیں کیونکہ ہماری آنکھ ہزار دفعہ غلطی کر جاتی ہے مگر ان کا فرمان کبھی غلط نہیں ہوتا۔ ([1])کسی شاعر نے کیا خوب کہا:

اگر شاہ رَوْزِ رَا گَوْیَد شَبْ اَسْت اِیْں                                                             بَیَایَد گُفَتْ اِیْں کَہْ مَاہ و پَروِیْں

مفہوم: اگر بادشاہ دِن کے وقت کو کہے کہ یہ رات ہے تو کہنا چاہئے: جی ہاں! یہ دیکھو! چاند تارے نظر آ رہے ہیں۔

یقینِ کامِل کی برکتیں

پیارے اسلامی بھائیو! یہ سمجھنے کی بات ہے، ہماری سمجھ میں کچھ آتا ہے یا نہیں آتا، ہماری چھوٹی عقل کسی بات کی تہہ تک پہنچ پاتی ہے یا نہیں پہنچ پاتی جو بات اللہ و رسول نے فرما دی ہے، وہ حق ہے، اگر ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آتا تو وہ ہماری سمجھ کا قصور ہے۔ اس لئے ہمیں یقین اپنانا چاہئے، یقینِ کامِل کی بہت برکتیں ہیں۔

پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: لوگوں کو اس دُنیا میں سب سے بہترین چیز یقین اور عافیّت عطا کی گئی ہے، لہٰذا اللہ پاک سے ان دونوں چیزوں کا سُوال کیا کرو...!! ([2])

امام حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے یہ حدیثِ پاک بیان کی، پِھر فرمایا: رسولِ اکرم، شاہِ آدم و بنی آدم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سچ فرمایا: *یقین ہی کی برکت سے جنّت ملتی ہے *یقین ہی کی برکت سے آدمی جہنّم سے دُور بھاگتا ہے *یقین ہی کی برکت سے فرائِض پُورے پُورے ادا کرتا ہے *یقین ہی کی برکت سے آدمی اِیمان پر ثابِت قدم رہتا ہے


 

 



[1]...تفسیر نعیمی،پارہ :1،سورۂ بقرہ،زیرآیت :3،جلد:1صفحہ:128-129ملتقطاً۔

[2]... موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الیقین ، جلد:1، صفحہ:26، حدیث:13۔