Book Name:Yaqeen Ki Barkatain
*اور عافیت میں بڑی بھلائی رکھ دی گئی ہے۔ ([1])
حضرت لقمان حکیم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتےہوئے فرمایا: بیٹا! ہر عَمَل کا ایک کمال اور ایک انتہا ہوتی ہے اور عِبَادت کا کمال پرہیزگاری اور پختہ یقین ہے۔([2])
حضرت مُغِیرہ بن حبیب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن غالِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا انتقال ہوا، آپ کو کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا: آپ کے ساتھ کیا مُعَاملہ ہوا؟ فرمایا: بہترین تھا۔ پوچھا: اب آپ کدھر جا رہے ہیں؟ فرمایا: جنّت کی طرف۔ پِھر فرمایا: مجھے یہ نعمت اچھے یقین اورتہجد میں لمبے لمبے نفل پڑھنے کی برکت سے نصیب ہوئی ہے۔ ([3])
حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: بےشک رحمت اور مشکلات سے نجات یقین اور اللہ پاک کی رضا میں ہے اور غم و پریشانی شک اور اللہ پاک کی نافرمانی میں ہے۔([4])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ یقین کی برکت ہے *یقین کی برکت سے جنّت ملتی ہے *یقین کی بَرکت سے پریشانیاں دُور ہوتی ہیں *یقین کی بَرکت سے صبر کرنا آسان ہوتا ہے *یقین کی بَرکت سے آدمی عبادت پر اِستقامت پا لیتا ہے اور *یقین ہی کی بَرکت