Yaqeen Ki Barkatain

Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

بن گئی، حضرت اَبُومُسلم خَولَانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  بےدھڑک آگ میں تشریف لے گئے، یہ ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام  کا معجزہ اور حضرت اَبُومُسلم خَولَانی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی کرامت ہے۔ ہمیں ایسا خطرہ جان بوجھ کر مَوْل نہیں لینا چاہئے۔ ہم بندے ہیں، بندے ہی بن کر رہیں گے۔ مَعَاذَ اللہ! اللہ پاک کی قُدْرت کو جانچنا  ہمارے لئے دُرُست نہیں۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  کا واقعہ ہے، ایک مرتبہ آپ کو کسی نے کہا: اے عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  ! کیا آپ اللہ پاک پر کامِل بھروسہ رکھتے ہیں؟ فرمایا: ہاں! بالکل رکھتا ہوں۔ کہنے والے نے کہا: پِھر آپ اس پہاڑ سے چھلانگ لگا دیجئے! دیکھتے ہیں آپ کا رَبّ آپ کو بچاتا ہے یا نہیں؟ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  نے فرمایا: میں اللہ پاک پر بھروسہ ضرور رکھتا ہوں مگر اس کا امتحان ہر گز نہیں لیتا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! ہمیں بھی یہی انداز اختیار کرنا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِیمان اور یقین کا بےمثال واقعہ

پیارے اسلامی بھائیو! اِیمان اور یقین کا ایک اور بےمثال واقعہ سنیئے! 3افراد کا ایک قافِلہ تھا، مُلْکِ شام سے روانہ ہوا، اس قافلے میں*ایک حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام * ایک آپ کی زوجۂ مُحترمہ حضرت ہَاجرہ رَحمۃُ اللہِ علیہا*تیسرے آپ کے ننھےشہزادے حضرت اِسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام تھے۔ حضرت جبریل عَلَیْہ ِالسَّلام بھی ان کے ساتھ تھے جو راستہ بتا رہے تھے۔

اب ذرا غور کیجئے! حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کی عمر مبارَک 90 سال سے بھی زیادہ تھی، اس وقت آپ کو بیٹا عطا ہوا، اب حُکم ہوا ہے کہ اے ابراہیم! اپنے بیٹے کو اور اُن کی اَمّی کو بےآباد وادِی میں چھوڑ آئیے! حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کا جذبۂ اِطاعت دیکھئے! اپنے اِکلوتے


 

 



[1]...فیض القدیر، جلد:3، صفحہ:392، زیرِ حدیث:3445۔