Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

اسے بَاہر نکالا۔ پھر ایک ہاتھ میں مَٹی اور ایک ہاتھ میں سونا اُٹھا کر فرمایا: تمہارے دل میں ان دونوں میں سے کس کی چاہت ہے؟انہوں نے عرض کیا: سونے کی۔  آپ عَلَیْہ ِالسَّلام نے فرمایا: میرے نزدیک یہ دونوں ایک جیسے ہیں۔  ([1])

مَعْلُوم ہوا جب بندہ دُنیا سے یُوں بےرغبت ہو جائے کہ اس کے نزدیک مَٹی اور سونا ایک جیسے ہو جائیں تو ایمان اور یقین پختہ    ہو جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں دُنیا سے بےرغبتی نصیب فرمائے۔ کاش! کامِل اِیمان اور پختہ    ترین یقین نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں

پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، دِل میں اللہ و رسول کی محبّت بڑھانے، اِیمان و یقین کو پختہ    کرنے اور دِین و دُنیا کی بھلائیاں سمیٹنے کےلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سےوابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں بھی ہے۔

*دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت  امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے ہمیں یہ مدنی مقصد دیا ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

*دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول اس مدنی مقصد کی تکمیل کیلئے گاؤں دیہات،


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الیقین ، جلد:1، صفحہ:38، 39، حدیث:40۔