Book Name:Yaqeen Ki Barkatain
لکھتے ہیں: دُرُود پاک ایک نیکی نہیں ہے بلکہ یہ کئی نیکیوں کا مجموعہ ہے*دُرُود پڑھنے سے اِیمان تازہ ہوتا ہے، یہ ایک نیکی*دُرُود پاک کی برکت سے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمپر یقین بڑھتا ہے، یہ دوسری نیکی*دُرُود پاک پڑھنے میں تعظیمِ مصطفےٰ ہے، یہ تیسری نیکی*دُرُود پاک پڑھنے سے آخرت پر اِیمان پکّا ہوتا ہے، یہ چوتھی نیکی*دُرُود پاک میں نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے اِحسانات کا ذِکْر ہے، یہ پانچویں نیکی*دُرُود پاک میں نیکوں کے سَردار، مکی مَدَنی تَاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْر ہے اور نیکوں کے ذِکْر پر رَحمت اُترتی ہے، یہ چھٹی نیکی ہے۔ ([1])
اسی طرح اور بہت ساری نیکیاں ہیں جو ایک دُرُود پاک کے ضمن میں آجاتی ہیں۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ دِل میں اِیمان بڑھانے، عشقِ مصطفےٰ کو پروان چڑھانے اور اللہ پاک کی رحمتوں کا حقدار بننے کے لئے کَثْرت سے دُرُود پاک پڑھتے رہا کریں۔
نبی کی شان میں ہو جس قدر دُرُود پڑھو! مُحِبَّو! پاؤ گے جنّت میں گھر دُرُود پڑھو!
جو اپنے کاموں کا انجام نیک چاہتے ہو ہر ایک کام میں تم پیش تر دُرُود پڑھو!
ہزار دَرد کو یہ ایک دَوا کفایت ہے جو پیش آئے ذرا بھی خطر دُرُود پڑھو!([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان