Book Name:Yaqeen Ki Barkatain
فرمائے گا، اس میں بَرکت بھی دے گا *نماز کا وقت ہو جائے تو سب کام کاج چھوڑ کر نماز کی طرف چل پڑنے کی عادَت بنائیے! اللہ پاک دُنیا بھی بہتر بنا دے گا، آخرت بھی سَنوار دے گا *قرآنِ کریم پڑھنے، سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عَمَل کرنے کی طرف بڑھیے! اللہ پاک دُنیا میں بھی ترقی دے گا، قبر و آخرت میں بھی نور نصیب فرما دے گا۔
علّامہ ارشد القادری صاحِب رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک واقعہ لکھا ہے، بڑا خوبصورت ہے، مختصر کر کے سُناتا ہوں: عبد اللہ نامی ایک ڈاکو تھا، اللہ پاک نے اسے ہدایت دِی، اسے قبر و آخرت یاد آئی، اس نے اپنے گُنَاہوں کو سوچا تو دِل چوٹ کھا گیا، اسے فِکْر ہوئی کہ میں خُود کو نیک رستے کا مُسَافِر کیسے بنا سکتا ہوں؟ چنانچہ دو چار لوگوں سے مشورہ کیا، کسی نے اسے کہا: اگر تم سدھرنا چاہتے ہو تو پہلے مُرشِد ڈھونڈو، وہی تمہیں اللہ پاک کے رَستے پر لگائے گا۔ اب سُوال تھا کہ مرشِد کہاں سے ڈھونڈوں؟ مشورہ دینے والا بھی کوئی معمولی ہی انسان تھا، اُس نے کہہ دیا: اللہ پاک پر یقین رکھ کر نکلو، جس پر تمہارا دِل مطمئن ہو گیا کہ یہ پِیر ہے، اسے اپنا پِیر بنا لینا۔ چنانچہ جب رات ہوئی، اس نے اللہ پاک کی بارگاہ میں سچّے دِل سے رَو رَو کر توبہ کی، آدھی رات کے وقت پِیر کی تلاش میں نکل پڑا، گاؤں سے باہَر چوراہے پر پہنچا تھا کہ ایک شخص آتا دِکھائی دیا، اس نے ذِہن بنا لیا کہ یہی پِیر ہے، میں اسی کا مُرید بنوں گا لیکن وہ جو آرہا تھا، وہ خُود ایک چور تھا، رات کے وقت چوری کرنے نکلا تھا، اس کا چونکہ ذہن بنا ہوا تھا، چنانچہ جیسے ہی وہ چور قریب آیا، اس نے اُس کا دَامن پکڑ لیا، پِیر صاحِب! مجھے اپنا مُرِید کر لیجئے! پِیر صاحِب! مجھے اپنا بنا لیجئے! رَبّ کے رستے پر لگا دیجئے!