Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

تو رَبِّ کریم کا قُرب نصیب ہو جائے گا۔

دیکھئے! بات شروع ہوئی نیکیوں کے اہتمام سے اور نتیجہ کیا نکلا...؟ اللہ پاک کا قُرْب۔ لہٰذا یقین پکّا حاصِل کرنا چاہتے ہیں، یقینِ کامِل کی برکتیں لوٹنا چاہتے ہیں، اللہ پاک کا قُرْب چاہتے ہیں تَو نیک کام پُورے اہتمام کے ساتھ کرنا شروع کر دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

نیک اَعْمال پر اِستقامت کا طریقہ

پیارے اسلامی بھائیو! نیک اَعْمال پر اِستقامت پانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ مکتبۃ المدینہ سے نیک اَعْمال کا رسالہ خرید لیجئے! نیک اَعْمال امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ بہترین تحفہ ہے، اس رسالے کو پڑھیئے! اِس کے مُطابق اپنا جدْوَل بنائیے! اس کے ذریعے روزانہ اپنے اَعْمال کا جائزہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *نیکیوں پر اِستقامت بھی مِل جائے گی*اَخلاق و کردار میں بہتری بھی آئے گی *عشقِ رسول میں بھی اضافہ ہو گا*روحانیت بھی ملے گی *اور اللہ پاک نے چاہا تو اِیمان کامل اور پختہ    یقین بھی نصیب ہو جائے گا۔

(3):دُنیا سے بےرغبتی اختیار کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اِیمان اور یقین بڑھانے کا ایک طریقہ دُنیا سے بےرغبتی اختیار کرنا بھی ہے۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  کا معجزہ ہے کہ آپ سمندر پر ایسے ہی چلتے تھے جیسے زمین پر چلتے ہیں۔ایک مرتبہ آپ کے حواریوں نے عر ض کیا :کیا ہم بھی ایسے چل سکتے ہیں؟ آپ عَلَیْہ ِالسَّلام  نے فرمایا: اگر تمہارا یقین پکّا ہو جائے تو ضُرور چل سکتے ہو، یہ سن کر ایک حواری نے کوشش کی مگروہ چل نہ سکا، ڈوبنے لگا، حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  نے