Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

رہی تھی، مگر ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کے لئے  گُلزار (یعنی پھولوں کا باغ)تھی۔ آپ عَلَیْہ ِالسَّلام کا یہ عظیمُ الشّان معجزہ دیکھ کر کئی لوگ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے اِیمان اور یقین کی برکت...!! ڈاکٹر اقبال کہتا ہے:

آج بھی ہو جو ابراہیم سا اِیْماں پیدا                                                  آگ کر سکتی ہے اَندازِ گُلستاں پیدا([2])

 پیارے اسلامی بھائیو! یہ صِرْف شاعرانہ بات نہیں ہے، حقیقت ہے،  جب اِیمان پکّا ہو جائے، یقین پختہ    ہو جائے تَو رَبِّ کریم کی رحمتیں ضرور نصیب ہو جاتی ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت اَبُومُسلم خَولَانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یقین

حضرت اَبُو مُسلم خَولَانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جنہیں اس اُمَّت کا حکیم (یعنی بہت عقلمند اور دانا شخص) کہا گیا ہے،([3]) آپ تابعی ہیں، یمن میں رہتے تھے۔ آپ کے دور میں، آپ کے علاقے کے اَسَود عَنسِی نامی شخص نے نُبُوَّت کا جھوٹا دعویٰ کیا، اس نے ایک دِن آپ کو زبردستی اپنے پاس بُلا لیااور پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ مُحَمَّد (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) اللہ کے رسول ہیں؟ فرمایا: ہاں، بالکل (حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کے سچّے نبی ہیں،میرے آقا ہیں، میں آپ پر ایمان رکھتا ہوں) ۔ اَسوَد نے پھر پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رَسول ہو؟ آپ نے( بڑی سادگی سے) فرمایا: میں نے نہیں سنا کہ تم کیا کہتے ہو۔ یہ سُن کر اَسوَد عَنسِی کو بہت غُصَّہ آیا، اس نے فورًا حُکم جاری کیا کہ ایک بڑی اور خوفناک آگ جلائی جائے۔ اس کے


 

 



[1]...تاریخ الخمیس، مقدمہ، الطبقۃ الثانیہ فی ذکر خلق...الخ، ذکر القاء ابراہیم...الخ، جلد:1، صفحہ:155۔

[2]...کلیات اقبال(اردو)، بانگ دار، صفحہ:234۔

[3]...حلیۃ الاولیاء، جلد:2،صفحہ:144۔