Yaqeen Ki Barkatain

Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

بہت بُری چیز ہے۔

اے عاشقانِ رسول! اِس اِیمان اور پختہ    یقین کی برکت بھی تو دیکھئے! *بے آباد عَلاقہ تھا، آج وہاں رَونقیں لگی ہوئی ہیں *وہاں پینے کو پانی کا ایک گُھونٹ تک نہیں تھا، اللہ پاک نے حضرت اسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام کے قدموں سے چشمۂ زَمْ زَم جاری فرمایا، آج تک دُنیا اس چشمے کا پانی پِی رہی ہے مگر وہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا *وہاں دُور دُور تک زندگی کے آثار دِکھائی نہیں دیتے تھے مگر جہاں اللہ پاک کی اس نیک بندی حضرت ہَاجرہ رَحمۃُ اللہِ علیہا کے قدم لگے تھے، اللہ پاک نے اس صَفا اور مَروَہ کی سَعْی(یعنی ان پہاڑیوں کے درمیان دوڑنے)  کو قیامت تک کے لئے واجب فرما دیا ہے۔

دورِ حاضِر کا سب سے بڑا مسئلہ

پیارے اسلامی بھائیو! کاش ہمیں بھی ایسا پکّا یقین نصیب ہو جائے !آج کے دَور کا سب سے بڑا مسئلہ جس کو ہم کہہ سکتے ہیں، وہ بےیقینی کی کِیفیت ہے۔ آج اُمّتِ مسلمہ مجموعی طَور پر کئی طرح کے مسائِل سے دوچار ہے*غربت عام ہے*مشکلات ہیں، ہر دوسرا آدمی مشکلات میں پھنسا ہوا ہے*لڑائی جھگڑے ہیں*نااتفاقی ہے*دُنیا میں کئی جگہ تو مسلمان بیچارے ظُلْم و سِتَم کا شکار ہیں، اللہ پاک ان کی غیب سے مدد فرمائے، الحمد للہ! مسلمانوں نے تاریخ میں شاندار کارنامے انجام دئیے ہیں، اللہ کریم نے مسلمانوں کو بڑی شان وشوکت سے نوازا ہے لیکن اب حَالات ذرا اَور طرح کے چل رہے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس پر اگر تجزیہ کیا جائے تو شاید بہت ساری وُجُوہات ہمارے سامنے آ جائیں گی مگر  اس سب کی ایک وجہ، جسے شاید سب سے بڑی وجہ بھی کہا جا سکتا ہے، وہ بےیقینی ہے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی