Yaqeen Ki Barkatain

Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

شہر کے اطراف اور شہر کے ایسے علاقے جہاں دینی کام کمزور ہیں وہاں جا کر نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں *کسی بھی دن خصوصاً جمعہ یا اتوار والے دِن اسلامی بھائی ان علاقوں میں جاتے ہیں *وہاں مسجد میں نفل اعتکاف ہوتا ہے *نیکی کی دعوت عام کی جاتی ہے *آپ بھی تشریف لے آیا کیجئے!  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملے گا *نیکی کی دعوت دینے کا ثواب نصیب ہو گا *راہِ خُدا میں نکلنے کی سَعَادت ملے گی *حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([1])*جو شخص اللہ پاک کی رضا کے لئے اپنے مسلمان بھائیوں کے پاس شہر کے مُضافات میں جائے، حدیثِ پاک میں اس کے لئے جنّت کی بشارت آئی ہے۔([2]) 

ہم تو بس دعوتِ اسلامی کے ہو کر رہ گئے

ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے سے پہلے عام نوجوانوں  کی طرح غفلت کی زِنْدَگی بَسَر کر رہا تھا ، گانے باجے سننا میرا پسندیدہ کام تھا جس کے لئے  میں نے ایک ریڈیو بھی خریدا ہوا تھا، میری قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ ایک دن ہمارے علاقے میں کچھ اسلامی بھائی ایک دن راہِ خد میں گزارنے کے لئے آئے، ان میں سے ایک اِسْلَامی بھائی نے مجھے اس دینی کام میں شامِل ہونے کی دَعْوَت دی، لِہٰذا میں بھی اپنے چند دوستوں کے ساتھ شامِل ہو گیا ،  واپس جاتے ہوئے ایک اسلامی بھائی نے ہفتہ  وار اجتماع کی دَعْوَت  دی  تو ہم نے  عَرْض کی: اگر یاد رہا  تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ضَرور شرکت کریں گے۔بہر حال ہم نے اجتماع میں شرکت کر لی، وہاں انہی اسلامی بھائی سے ملاقات


 

 



[1]... مسند امام احمد،جلد:6، صفحہ:507، حدیث:16356۔

[2]... معجم اوسط،جلد:1، صفحہ:472، حدیث:1743۔