Book Name:Yaqeen Ki Barkatain
سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی جو دِن چل رہے ہیں، ذُوالقَعدۃِ الحَرام کا مبارَک مہینا جاری ہے، عنقریب ذُو الحج تشریف لے آئے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عَاشقانِ رسول سُنّتِ ابراہیمی کو ادا کرنے کے لئے قربانیاں کریں گے، خوش نصیب حّج کے لئے بھی پہنچ چکے ہیں اور پہنچ رہے ہیں، وہاں بھی حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام، حضرت اِسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام اور حضرت ہَاجرہ رَحمۃُ اللہِ علیہاکی یادیں منائی جائیں گی۔
یہ مبارَک دِن ہمیں خصوصی طَور پر اِیمان اور یقین کا سبق دیتے ہیں* اللہ پاک پر * اُس کی رَحمت پر*اس کی عِنایات پر پکّا یقین رکھنا*بِن دیکھے اللہ پاک کو مان لینا *اس کے وَعدوں پر انتہائی پختہ یقین رکھنا، یہ اِن برکت والے دِنوں کا خصوصی سبق ہے۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِ السَّلام کی پاکیزہ سیرت کو دیکھئے! بےمثال اِیمان اور یقین سے بھری ہوئی ہے۔
واقعہ بڑا مشہور ہے، آپ نے کئی بار سُنا ہو گا، قرآنِ مجید میں بھی اس واقعہ کی کچھ تفصیلات بیان کی گئی ہیں، نَمرُود وقت کا ظالِم بادشاہ تھا، اس کی پُوری سَلطنت تھی، یہ بَدبَخت خُدائی کا دعویٰ کئے ہوئے تھا،اَسْتَغْفِرُاللہ لوگ اِس کی پُوجا میں مَصْرُوف تھے، یعنی ایک طرف پُوری سلطنت ہے، دوسری طرف تَنہا حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام ہیں، ایسے ماحول میں حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِ السَّلام