Yaqeen Ki Barkatain

Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

پڑھیئے! اور دوسرو کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

انگوٹھی کے بارے میں سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو !مَرْد کو سونے(Gold) کی انگوٹھی پہننا حرام ہے کہ  آخری نبی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے مَنْع فرمایا *نابالغ(یعنی بہت ہی چھوٹے) لڑکے کو بھی سونے چاندی کا زیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا وہ گنہگار ہو گا، اسی طرح بچوں(یعنی لڑکوں) کے ہاتھ پاؤں میں بلاضرورت مہندی لگانا ناجائز ہے۔عورت خود اپنے ہاتھ پاؤں میں لگاسکتی ہے، مگر لڑکے کو لگائے گی تو گنہگار ہو گی*لوہے کی انگوٹھی جہنمیوں کا زیور ہے *مرد کیلئے وہی انگوٹھی جائز ہے جو مردوں کی انگوٹھی کی طرح ہویعنی صرف ایک نگینے کی ہو اور اگر اس میں (ایک سے زیادہ یا) کئی نگینے ہوں تو اگرچہ وہ چاندی ہی کی ہو، مرد کیلئے ناجائز ہے *بغیر نگینے کی انگوٹھی پہننا ناجائزہے کہ یہ انگوٹھی نہیں چَھلّا ہے *چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگ (یعنی نگینے ) کی کہ وزن میں ساڑھے 4 ماشے (یعنی 4گرام 374ملی گرام)سے کم ہو، پہننا


 

 



[1]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔