Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود پاک پڑھے، اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں نازِل فرمائے گا، جو مجھ پر 10 مرتبہ دُرُود پاک پڑھے، اللہ پاک اس پر 100 رحمتیں نازِل فرمائے گا اور جو مجھ پر 100 مرتبہ دُرُود پاک پڑھے، اللہ پاک اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دے گا کہ یہ بندہ منافقت سے اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے۔([1])
نامِ حضرت پہ لاکھ بَار دُرُود بے عَدد اور بے شُمار دُرُود
ہم کو پڑھنا خدا نصیب کرے دَم بدَم اور بَار بَار دُرُود
مومنو!آپ پر پڑھے جاؤ با اَدَب اور باوَقار دُرُود
جو محِبِّ نبی ہے اے کافیؔ! چاہیے اس کو بار بار دُرُود([2])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ دُرُود پاک کی عظیمُ الشَّان بَرکت ہے کہ اِس کے صَدقے دِل سے مُنافقت کے اَثرات خَتم ہوتے ہیں اور اِیمان پُختہ ہو جاتا ہے۔ علّامہ اِبْنِ حجر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ