Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں۔ پھر مجھے امیر اہلسنّت کا رسالہ تذکرہ امام احمد رضا پڑھنے کا موقع مِلا، دِل تو پہلے ہی مطمئن تھا، امیر اہلسنّت کی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے محبّت دیکھ کر میں اور بھی متاثِّر ہوا اور امیر اہلسنت کے ہاتھ پر بیعت ہو کر عطّاری بن گیا۔([1])
مسلک کا تُو اِمام ہے اِلیاس قادری تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری
سَر مستیٔ رضا کی ہر عالَم میں دھوم ہے ساقیٔ دورِ جام ہے الیاس قادری
سنّت کی خوشبؤوں سے زمانہ مہک اُٹھا فیضان تیرا عام ہے الیاس قادری([2])
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بنائی ہو پیاری تحریک دعوتِ اسلامی جو دُنیا بھر میں دِین کی خِدْمت کر رہی ہے، الحمد للہ! یہ بھی اَصْل میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ہی فیضان ہے۔ کئی سال پہلے کی بات ہے، ہند کے ایک بڑے عالِمِ دِین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی، پاکستان) تشریف لائے، جب سیڑھیاں چڑھ کر انہوں نے فیضانِ مدینہ کے وسیع صحن میں قدم رکھا اور عالمی مدنی مرکز کی عمارت اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد دیکھی تو ٹھنڈی آہ بھری اور فرمایا: امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے خِدْمتِ دِین کا جو خواب دیکھا تھا، آج میں جاگتی آنکھوں سے اس کی تعبیر دیکھ رہا ہوں۔ ([3])
اللہ کی نِعمت ہے، یہ دعوتِ اسلامی آقا کی عِنایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی
رَحمٰن کی رَحمت ہے، یہ دعوتِ اسلامی شیطاں کی ہَلاکت ہے، یہ دعوتِ اسلامی