Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
وغیرہ میں قید کردیا جائے اور اپنے ساتھ قرآن و حدیث کے علاوہ صرف ایک کتاب رکھنے کی اِجازت دی جائے تو آپ کس کتاب کا انتخاب فرمائیں گے؟
آپ نے فرمایا: میں اپنے ساتھ اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فتاویٰ رضویہ شریف لے جانے کی درخواست کروں گا کیونکہ اس میں بہت کچھ ہے،عِبادات اور اِعتقادات کے بارے میں بہت ساری رہنمائی موجود ہے نیز اس میں تصوّف بھی ہے۔([1])
اعلیٰ حضرت کی کتابیں پڑھنے کا شوق
امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: اَلحمدُ لِلّٰہ! میری خوش نصیبی کہ میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے مُتأثر ہوگیا اور پھر یہ عقیدت دِن بدن بڑھتی چلی گئی۔ جب میں نے جوانی کی دَہلیز پر قدم رکھا تو کسى لائبرىرى کا مِمبر بن گیا۔ وہاں سے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے فتاویٰ کےمجموعے مثلاً * اَحکامِ شَرىعت * عِرفانِ شرىعت * اور مَلفوظاتِ اعلىٰ حضرت وغیرہ لیتا اور انہیں تھوڑا تھوڑا کر کے پڑھتا کہ اگر یہ ختم ہوگئیں تو پھر کیا پڑھوں گا؟یہ میرے جَذبات تھے ،اِن کُتُب میں شَرعی مَسائِل پڑھ کر مجھے اتنا مَزہ آتا کہ میں پڑھتا چلا جاتا ۔ پتنگ اُڑانا کیسا ہے ؟ جھینگا کھانا کیسا ؟ اِس طرح کے دِلچسپ مَسائِل جو عموماً عوام کو معلوم نہیں ہوتے اِنہیں پڑھ کر لُطف آتا۔ فتاوىٰ رضوىہ شریف کا تو شاید اس وقت نام بھی نہىں سُنا تھا۔ بہرحال اللہ پاک نے بڑا کرم کىا کہ اپنے وَلیٔ کامل، عاشقِ رَسول اور عظیم عالِمِ دِین و مُفتىِ اِسلام کا دامن عطا فرمایا۔ عالِم اور مُفتى تو اور بھی بہت ہیں مگر احمد رضا جىسا کوئى نہیں۔اَبھی دو چار صَدیوں مىں آپ جىسا کوئی پىدا ہوا ہو مىرى