Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
سب نبیوں کی ، ولیوں کی ، اصحاب کی اہلِ بیت کی خاص عنایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی
فیضانِ رضا ہے اور ، یہ غوث کا فیضاں ہے خواجہ کی حِمایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرت کے 10 ارشادات اور دعوتِ اسلامی
پیارے اسلامی بھائیو! ان عالِمِ دِین نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے جس خواب کا تذکرہ کیا، وہ کیا تھا؟ وہ اَصْل میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بیان کئے ہوئے خِدْمتِ دِین کے 10 نِکات ہیں۔ جو فتاویٰ رضویہ شریف میں لکھے ہوئے ہیں۔ وہ 10 نکات کیا ہیں؟ یہ بھی سنتے ہیں اور دعوتِ اسلامی ان ارشاداتِ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر کیسے عمل کر رہی ہے؟ یہ بھی سنتے ہیں۔
اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: بڑے پیمانے پر خِدْمتِ دِین کے لئے ضروری ہے کہ (1):مدرسے کھولے جائیں، باقاعِدَہ اساتذہ رکھے جائیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی نے اس پر عَمَل کیا، اس وقت (اگست 2024 تک)دعوتِ اسلامی کے تحت * ملک و بیرونِ ملک کم و بیش 7ہزار،371 جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں * جس میں اسٹاف کی تعداد کم و بیش24ہزار707 * طلبا کی تعداد کم و بیش3لاکھ، 74 ہزار 305ہے۔ (2):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: طلبہ کو وظائِف دئیے جائیں تاکہ وہ عِلْمِ دِین کی طرف مائِل ہوں، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی اس فرمانِ رضا پر بھی عَمَل پیرا ہے، دعوتِ اسلامی کے تحت * مختلف تَخَصُّصَات (Specialization)کرنے والے طالِبِ عِلْموں کو ماہانہ معقول وظیفے دئیے جاتے ہیں * یونہی رہائشی مدرسۃ ُالمدینہ اور جامعۃ ُالمدینہ کے طلبائے کرام کو مفت ہاسٹل کی سہولت * 3 وقت کے کھانے * اور فری میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ (3):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ