Dawateislami Faizan e Raza Hai

Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai

علوم پر مہارت حاصل تھی، اور آپ نے تقریباً 1 ہزار  کتب تحریر کیں، فتاویٰ رضویہ ان میں سب سے نمایاں ہے جس کو فقہ حنفی کا انسائیکلو پیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ، مکتبۃ ُ المدینہ نے اس میں موجود ایک رسالے  بنام اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے سوال جواب کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ، یہ رسالہ مختلف موضوعات پر اعلیٰ حضرت سے ہونے والے سوالوں کے جوابات پر مشتمل ہے۔ آپ اس رسالہ کو مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 70 روپے میں قیمتاً طلب کر سکتے ہیں۔آج ہی یہ رسالہ خرید لیجئے! خود بھی پڑھیئے! اور دوسروں  کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حلم سُنّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم: (1): حِلْم والا دُنیا میں بھی سردار ہے، آخرت میں


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق ،  جلد:9، صفحہ:343۔