Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حیدر آباد(پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 1990ء کی بات ہے ، بدعقیدگی ہمارے خاندان میں پھیل چکی تھی۔ میں خُود پریشان تھا کہ کون لوگ سیدھے رَاستے پر ہیں، مجھے کن کے پیچھے چلنا چاہئے۔ ایک رات میں نے سخت پریشانی کے عالم میں یہ دعاکی: پاک مجھے صحیح عقیدے اپنانے کی توفیق عطا فرما۔ اِس کے بعد میں سوگیا ۔خواب میں مجھے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت ہوئی، قریب ہی نورانی چہرے والے 2بزرگ بھی موجود تھے ۔اُن میں سے ایک کی طرف اِشارہ کر کے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: یہ احمدرضا ہیں ،اِن کے مسلک کو اپنا لو ! پھر دوسری ہستی کے بارے میں فرمایا: یہ اِلیاس قادری ہیں ، ان سے مُرید ہوجاؤ! جب میں بیدار ہوا تو اپنی خوش بختی پر پھولے نہ سماتا تھا ۔ الحمد للہ !اُس دن سے میں نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا دَامن مضبوطی سے تھام لیا اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گیا۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی برکت سے آج میرا پُورا خاندان عاشق ِرسول ہو چکا ہے۔ ([1])
جلوہ ہے نور ہے کہ سراپا رضا کا ہے تصویرِ سُنّیت ہے کہ چہرہ رضا کا ہے