Dawateislami Faizan e Raza Hai

Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai

یہاں بھی دیکھئے! شخصیت کو سامنے رکھا گیا، رول ماڈل بتایا گیا اور قیامت تک کے لئے یہ اُصُول ہمیں دے دیا کہ کوئی بھی زمانہ ہو، کوئی دور ہو، کوئی صدی ہو، کیسے ہی فتنے اُٹھ رہے ہوں، یہ غور کرو کہ اللہ پاک کی طرف رُجوع رکھنے والا کون ہے، جو اللہ پاک کی طرف رَجوع رکھنے والا ہے، اُس کے پیچھے چل پڑو! یہی سیدھے رستے کی پہچان ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! اِس سے پتا چلا کہ اللہ پاک ہر دور میں ایسے بُلند رُتبہ لوگوں کو پیدا فرماتا ہے جن پر اللہ پاک کا بڑا انعام ہوتا ہے، جو اللہ پاک کی طرف رجوع رکھنے والے بھی ہوتے ہیں، ہر دَور میں وہ ہستیاں حق کی پہچان ہوتی ہیں، حق کا مِعیار ہوتی ہیں اور اِنہی کے پیچھے چلنے والا سیدھے رستے کا مسافِر بنتا ہے۔

جنّتی گروہ کون... ؟

بڑی مشہور حدیثِ پاک ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: بنی اسرائیل 72 فرقوں میں بٹے تھے ، میری اُمّت 73 فرقوں میں بٹ جائے گی ، ان میں سے ایک جنّتی ہے ، باقی سب جہنّم میں جائیں گے۔ پوچھا گیا :یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   وہ جو ایک جنّتی ہو گا ، وہ کون ہیں ؟ فرمایا : مَا اَنَاعَلَیْہِ وَ اَصْحَابِیْ یعنی وہ گروہ جنّتی ہو گا جو میرے اور میرے صحابہ کے رستے پرچلے گا۔([1])

قرآن کی تفسیر صحابہ کے عقائد                                                             ایمان کی تنویر صحابہ کے عقائد

! انہیں رہبرِ  کونین سمجھئے                                                                                                                       عرفان کی تاثِیر صحابہ کے عقائد

وضاحت:صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کے عقائد قرآن پاک کی حقیقی تفسیر ہیں، انہی حضرات کے عقائد ایمان کو جِلا بخشنے والے (یعنی ایمان کو جگمگانے والے)ہیں، اللہ پاک کی قسم !ان مُبارَک


 

 



[1]... ترمذی، کتاب الایمان، باب ہذہ الامۃ، صفحہ:622، حدیث:2641 ملتقطاً۔