Dawateislami Faizan e Raza Hai

Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai

کرم ہی کرم ہو گا * شارٹ کورسز کا یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی غیر محسوس انداز میں بہت کچھ سیکھ لیتا ہے * کام کاج بھی ڈسٹرب نہیں ہوتے اور چند دِنوں میں اچھی خاصِی معلومات مل جاتی ہیں * جیسے نماز ہے، اس کے اَحْکَام و مسائِل تو اتنے ہیں کہ کتابیں بھری پڑی ہیں، ہم جیسے اتنی بڑی بڑی کتابیں کیسے پڑھیں؟ اتنا وقت کیسے نکالیں؟ لہٰذا آسان طریقہ ہے، 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان بڑی بڑی کتابوں کا نچوڑ ہمیں سکھا دیا جاتا ہے * پھر دِینی ماحول بھی ملے گا * نیک لوگوں کی صحبت   بھی نصیب ہو گی، اس کی اپنی برکتیں ہیں۔

2بھائیوں کی اصلاح کاراز

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں طرح طرح کے گناہوں میں مبتلا تھا، قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ میرے بڑے بھائی  نے اسلامی بھائیوں کے سمجھانے پر 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ کورس کرنے کے بعد جب بھائی جان گھر تشریف لائے تو سب گھر والے یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ وہ بالکل بدل چکے تھے، سنّتوں بھرا لباس، سر پر عمامہ شریف کا تاج سجا ہوا تھا ۔ میں اُن کے اِخلاق  و کردار سے بہت متأثر ہوا۔ الحمد للہ! میرے بھائی نے مجھے بھی نیکی کی دعوت دی اور مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں ساتھ لے گئے۔ بھائی جان کے سمجھانے پر میں نے بھی 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ (Admission) لیا،  جس میں شریعت کے کئی مسائل، سنتیں اور دعائیں سیکھنے کا موقع ملا۔ مجھ پر میرے کریم ربّ  کا کروڑ ہا کروڑ احسان ہے کہ جس نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا دینی ماحول عطا فرمایا۔

تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول                                                                                             نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول