Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
ان کے پیچھے چلتا جا! سب تیرے پیچھے چلیں گے
ایک مرتبہ سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مَہَائم شریف (ہند)کے ایک مَجْذُوب سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے، حضرت عَبْدُ السَّلام جَبَل پُوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی ساتھ تھے۔ مفتی بُرہانُ الحق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب ہم ان کے ہاں پہنچے تو مَجْذُوب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سر پر عمامہ شریف سجائے، تخت پر بیٹھے دلائِل الخیرات شریف پڑھ رہے تھے۔
انہوں نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خوب مہمان نوازی کی، جب واپسی آنے لگے تو میں نے اُن مَجْذُوب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے قدم مبارک پکڑ کر عرض کیا: میرے لئے دُعائے خیر کر دیجئے! اُن مَجْذُوب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے میری پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اِن کے پیچھے چلتا جا! سب تیرے پیچھے چلیں گے۔([1])
میں گرفتارِ بلائے دوجہاں ہر بَلا سے کر رِہا! احمد رضا!
تُم ہی مُرْشِد، تم دوائے رَنْجُ و غَم مجھ پہ بھی چشمِ عطا! احمد رضا!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فیضِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر اللہ پاک کا یہ بڑا کرم ہے، بہت بڑا احسان ہے کہ اس دور میں آپ کا نام حق کی پہچان ہے۔
اب ایک خوب صُورت بات عرض کروں؛ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حق کی پہچان ہیں اور الحمد للہ! عاشقِ اعلیٰ حضرت، امیرِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ