Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
نے خُود کو، اپنے تمام اَہْلِ خانہ کو، سب مریدوں کو، سارے چاہنے والوں کو عاشقِ اعلیٰ حضرت بنا دیا ہے۔ الحمد للہ! لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ایسے ہیں جنہیں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا تعارف اور آپ کی محبّت و عقیدت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دَامن سے وابستہ ہونے کی بدولت نصیب ہوئی ہے۔
فکرِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری([1])
امیر اہلسنت کی اعلیٰ حضرت سے محبّت
الحمد للہ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بہت محبّت ہے، بےحد محبّت ہے، جَلْوت ہو یا خَلوت (یعنی تنہائی میں ہوں یا لوگوں کے ہجوم میں) آپ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خیر کرتے ہی رہتے ہیں، آپ فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جو کہ ولی اللہ ہیں، سچّے عاشقِ رسول اور ہمارے مُسَلَّمَہ(جانے مانے)بزرگ ہیں، ان کی عقیدت دِل کی گہرائیوں میں سنبھال کر رکھنا بے حد ضروری ہے، اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ برکت نشان ہے: اَلْبَرَكَةُ مَعَ اَكَابِرِكُمْ یعنی برکت تمہارے بزرگوں کے ساتھ ہے([2]) * آپ فرماتے ہیں: مسلکِ اعلیٰ حضرت سے بال برابر ہٹنے سے پہلے اللہ کریم مجھے ایمان و عافیت کے ساتھ موت عطا فرما دے۔ ([3])
امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے سُوال ہوا: فرض کیجئے کہ آپ کو کسی جنگل یا صحراء