Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
آتے ہیں، مفتی ایسے کہ اُن سے بڑا مفتی آج کے دور میں نظر نہیں آتا، مُحدِّث بھی سب سے بڑے تھے، مُفَسِّر بھی بڑے کمال کے تھے، نام اُن کا احمد رضا ہے، لوگ اُنہیں اعلیٰ حضرت کہتے ہیں، آج کے فتنوں بھرے دور میں ان کا نام حق کی پہچان ہے۔
آبروئے مومناں احمد رضا خاں قادری رہنمائے گمرہاں احمد رضا خاں قادری
علم میں بحرِ رَواں احمد رضا خاں قادری دِین میں گَوہرِ فشاں احمد رضا خاں قادری([1])
وضاحت: * مومنوں کی عزت و آبرو * گُمراہوں کے ہَادِی ورہنما * عِلم کے سمندر * دین کا فیض عام کرنے والے کو احمد رضاخان قادری کہتے ہیں۔
اعلیٰ حضرت پر اللہ پاک کے انعامات
قرآنِ کریم نے بتایا کہ جن پر اللہ پاک کے خاص دِینی انعام ہوں، وہ سیدھے رستے والے ہیں۔ اب اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر انعاماتِ خُداوندی کی ایک جھلک دیکھئے! * اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عمر مبارک صِرْف 4 سال تھی، ہمارے ہاں عام طور پر 4 سال کے بچے کو ٹھیک بولنا بھی نہیں آتا، عموماً بچے تُتلا کر بولتے ہیں بلکہ بعض تو اس عمر میں فیڈر پیتے ہیں مگر اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 4 سا ل کی عمر مُبارَک میں ناظرہ قرآنِ کریم مکمل کر چکے تھے * عموماً 6 سے 7 سالہ بچوں کے دُودھ کے دانت ٹوٹنا شروع ہوتے ہیں، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس عمر میں بھرے مجمعے میں عُلَما و مشائخ کی موجودگی میں تقریر فرما رہے تھے([2]) * 8سالہ بچہ ہو، اُسے کہیں ساتھ لے جانا ہو تو اُسے باقاعدہ سمجھانا پڑتا ہے، بیٹا! وہاں جا کر یہ نہ کرنا، وہ نہ کرنا، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عمر مبارک8سال تھی، جب آپ دَرْسِ نظامی