Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! دِین کی اس عظیمُ الشّان خِدْمت میں اپنا حصّہ شامِل کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی کورسز
پیارے اسلامی بھائیو! اگلے بزرگوں کے عقائد پر پختگی حاصل کرنے، صراط مستقیم پر اِستقامت پانے، محبتِ اعلیٰ حضرت سے دل کے غنچے مہکانے کے لئے ہر دم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہئے! 12 دِینی کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی کورسز بھی ہے۔
الحمد للہ! * دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور بانٹنے والی دِینی تحریک ہے * کم از کم فرض عِلْمِ دین جیسے وُضُو، غسل، نماز، نمازِ جنازہ، روزہ ، زکوٰۃ وغیرہ کے ضروری مسائِل تو ہر مسلمان سیکھ ہی لے، دعوتِ اسلامی اس کا عزم رکھتی ہے * اِس مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی بہت سے شارٹ کورسز کرواتی ہے، جیسے * 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس * 7دِن کا 12دینی کام کورس * 7 دِن کا اِصْلاحِ اَعْمَال کورس۔ اس کے علاوہ * طہارت کورس * وضو کورس * غسل کورس * احکامِ روزہ * احکامِ زکوۃ کورس وغیرہ کروائے جاتے ہیں۔ یہ کورس رہائشی بھی ہوتے ہیں اور غیر رہائشی یعنی جُزْوقتی بھی ہوتے ہیں۔
آپ بھی یہ مختصر مختصر کورس کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * دِین سیکھیں گے تو اللہ پاک راضِی ہو گا * رِزْق میں برکت ہو گی * عِلْمِ دین کا خزانہ ملے گا * نیکیوں کا ذِہن بنے گا * اللہ پاک کی عِبَادت دُرُست انداز پر کر پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!