Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
میں پڑھائی جانے والی عربی کتاب پر عربی زبان میں حاشیہ لکھ رہے تھے([1]) * 13 سال، 10 ماہ، 4دِن کی عمر مبارک میں آپ نے پہلا فتویٰ لکھا اور باقاعِدہ مفتی کی مسند پر تشریف فرما ہوئے([2]) * 22 سال کی عمر مبارک تھی جب آپ شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں بیعت کے لئے حاضِر ہوئے، شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا انداز مُبارَک تھا کہ جو بھی بیعت ہونے آتا، اسے کئی کئی سال تک مُجاہدات کرواتے، رِیاضتیں ہوتیں ، مگر قربان جائیے! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 22 سالہ نوجوان ہیں، شاہِ آلِ رسول رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں پہنچے ، آپ نے دیکھتے ہی فرمایا: آئیے! ہم تو کئی دِن سے انتظار کر رہے تھے۔ پِھر پہلی ہی ملاقات میں آپ نے اپنے ہونہار اور نئے نئے مرید کو خِلافت بھی عطا فرما دِی، دوسرے مرید حیران تھے کہ اس آستانے سے خِلافت لینا اتنا آسان نہیں ہے، کئی کئی سال محنت ہوتی ہے، تب یہ نعمت ملتی ہے، احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر ایسی عنایت کیوں؟ پِیر صاحِب سے اس کی حکمت پوچھی گئی، آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، پِھر فرمایا: اے لوگو! تم احمد رضا کو کیا جانو...! پھر فرمایا: میں فِکْر مند تھا کہ اگر اللہ پاک نے روزِ قیامت فرمایا: اے آلِ رسول! تُو دُنیا سے ہمارے لئے کیا لایا ہے؟ تو میں کیا جواب دُوں گا۔ الحمد للہ! آج وہ فِکْر دُور ہو گئی۔ اب اگر اللہ پاک نے مجھ سے پوچھا کہ آل رسول! دُنیا سے کیا لائے ہو تو میں مولانا احمد رضا کو پیش کر دوں گا۔
روزِ محشر اگر مجھ سے پوچھے خُدا بول آلِ رسول تُو لایا ہے کیا
عرض کر دوں گا لایا ہوں احمد رضا یاخُدا یہ امانت سلامت رہے
مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے