Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

اَلغَرض وہ تھے صفاتِ عالیہ سے مُتَّصِف   اُن کا ہر سیرت نگار اِس کا رہا ہے مُعْتَرِف

اصل میں وہ تھے تَصَوُّف اور طریقت کے امیں                                               پھر نہ کیوں ہو اُن کی ہستی قابلِِ صد آفریں

تھا نہ تھوڑا بھی تَضاد اقوال اور افعال میں        سنتِ نبوی کی کرتے پیروی ہر حال میں

سیدھے ہاتھ سے لَین دین کی عادت بنائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ کچھ بھی لینا ہو، دینا ہو، کوئی بھی عزّت والا کام ہو، سیدھے ہاتھ ہی سے کرنے کی عادَت بنائیں۔ * حضرتِ ابوہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِرشاد فرمایا: تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سےپئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اوراُلٹے ہاتھ سے پیتا اُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔([1]) * مسلمانوں کی امّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دائیں جانب سے وُضُو کرنا پسند فرماتے اور اِسی طرح کنگھا بھی سیدھی طرف سے ہی کرتے یہاں تک کہ نعلین شریفین بھی جب پہننے کا ارادہ فرماتے تو پہلے سیدھا قد م مُحْتَرم نَعل شریف میں داخل فرماتے۔([2])

صرف یہ 3  کام ہی نہیں بلکہ جتنے بھی عزت و تکریم والے کام ہیں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سیدھی جانب سے ہی شروع کرنا پسند فرماتے۔ لہٰذا * لباس پہننا * مَسجِد میں داخل ہونا * سر اور مونچھ وغیرہ کے بال تراشنا * مِسْواک کرنا * نَاخُن کاٹنا * آنکھوں میں سُرمہ ڈالنا * کسی کوکوئی چیز دینا یاکسی سے لینا * کھانا پینا وغیرہ وغیرہ کام سیدھے ہاتھ سے


 

 



[1]... ابن ماجہ، کتاب الاطعمہ، باب الاکل بالیمین، صفحہ:532، حدیث:3266۔

[2]... شمائل محمدیہ، باب ماجاء فی نعل رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:189، حدیث:85 ۔