Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

   کی جھولی بھر دیجئے!کہ اس کا آسرا صرف آپ ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے نبی کی ایک پیاری سُنّت

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ کوئی ہم پر نوازش کرے، کوئی تحفہ(Gift) پیش کرے، کوئی بھلائی سے پیش آئے تو بدلے میں ہم بھی اسےکوئی تحفہ پیش کریں بلکہ سُنّت طریقہ یہ ہے کہ تحفہ دینے والے کو اُس سے بڑھ کر تحفہ پیش کیا جائے۔ جی ہاں! ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا یہی انداز مُبارَک تھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں کوئی تحفہ پیش کرتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُسے اُس سے بڑھ کر تحفہ عنایت فرماتے تھے۔حدیثِ پاک کی مشہور کتاب ترمذی شریف میں ہے: ایک دیہاتی نے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ایک اونٹ (Camel)کا تحفہ پیش کیا تو آپ نے اس کو بدلے میں 6 اونٹوں کا تحفہ عطا کیا۔ ([1])

بعض دفعہ ہوتا ہے کہ سامنے والے نے ہمیں تحفہ تو دے دیا، اب ہمارے پاس دینے کو کچھ ہے ہی نہیں، اب کیا کریں؟ ایسے موقع پر سامنے والے کو دُعائیں دیں کہ دُعا مؤمن کا ہتھیار ہے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! اے عاشقانِ رضا! الحمد للہ! آج 25 صَفَرُ الْمُظَفر کی رات ہے۔ ہمارے


 

 



[1]...ترمذی،ابواب المناقب ...الخ، باب مناقب فی ثقیف...الخ،صفحہ:883،  حدیث:3947 ملتقطاً۔