Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

احسان کا بدلہ دیا کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے اِس کرامت والے واقعہ سے 2 باتیں سیکھنے کو مِلیں: (1):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت تقویٰ والے تھے، اللہ پاک کا بہت قرب رکھنے والے تھے، تبھی تو رَبِّ رحمٰن کی آپ پر عنایت ہوئی اور غیبی خزانہ آپ کو عطا کیا گیا (2):دوسری یہ بات بھی سیکھنے کو ملی کہ کوئی ہمارے ساتھ نیکی کرے تو ہمیں چاہئے کہ بدلے میں اس کے ساتھ اُس سے بڑھ کر نیکی کیا کریں۔ دیکھئے! مولانا عَبْدُ السَّلام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے 1ہزار روپیہ نذرانہ پیش کیا تو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے انہیں صِرْف 1ہزار نہ لوٹایا بلکہ * مولانا عَبْدُ السَّلام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو * اُن کے اَہْلِ خانہ کو * بَہُو بیٹیوں کو * سب ملازمین کو روپے، پیسے اور زیورات سے مالال مال فرما دیا۔

سُبْحٰنَ اللہ! اسے سخاوت کہتے ہیں...!!

وَ فِیْ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ ہر اِک سائل کا حق ٹھہرا

نہیں پھرتا کوئی مَحْروم ایسے باسخا تم ہو

بھکاری تیرے در کا بھیک کی جھولی ہے پھیلائے

بھکاری کی بھرو جھولی گدا کا آسرا تم ہو

وضاحت: اللہ پاک کےفرمان وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ (اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (پارہ:29، سورۂ معارج:24)) کے مطابق مالداروں کے مال میں ہر نادار کا حق ہوتا ہے، اے میرے پیرو مرشد! اے امام احمد رضا خان!آپ تو ایسے سخی ہیں کہ آپ کا کوئی منگتا آپ کے دربار سے محروم نہیں جاتا، یہ (عَبْدُ الْعَلیم ) آپ کے در کا بھکاری جھولی پھیلائے کھڑا ہے، اس