Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

چھوڑتے * کم کھاتے ، اور کم سوتے تھے * آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 25 صفر المظفر 1340 ہجری بمطابق 28 اکتوبر 1921ء جمعہ کے دن اِس دنیا سے رخصت ہوئے * آپ کا مزار بریلی شریف میں ہے۔ 25 صفر المظفر کو پوری دنیا میں آپ کا عرس منایا جاتا ہے۔([1])

تُو نے باطِل کو مٹایا اے امام احمدرضا                      دِین کا ڈنکا بجایا اے امام احمدرضا

اہلِ سنّت کا چمن سر سبز تھا شاداب تھا             تازگی تُو اور لایا اے امام احمد رضا

تُونے باطل کو مٹا کر دین کو بخشی جِلا                                سنّتوں کو پھر جِلایا اے امام احمدرضا

حشر تک جاری رہے گا فیض مرشِد آپ کا                        فیض کا دریا بہایا اے امام احمدرضا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

سچوں کے ساتھ ہو جانے کا قرآنی حکم

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں ہمیں سچّوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے۔ پارہ:11، سورۂ توبہ، آیت:119 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ۔

مشہور مُفَسِّرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس آیتِ کریمہ کی جو تفسیر بیان فرمائی، اِس کے مطابق اِس آیت میں صَادِقِیْن (یعنی سچوں) سے 3 قسم کے لوگ مراد ہیں: (1):صحابۂ کرام (2):عاشقانِ رسول عُلَما اور (3): اولیائے کرام۔([3]) اب آیت کا معنی یُوں بنے گا: اے ایمان


 

 



[1]... فیضانِ امام ِاہلسنت(خصوصی شمارہ)، صفحہ:22تا24 ملخصاً بتصرف ۔

[2]... وسائلِ بخشش، صفحہ:525 ملتقطاً۔

[3]...تفسیر نعیمی، پارہ:11، سورۂ توبہ، زیرِ آیت:119، جلد:11، صفحہ:115 ملخصاً۔