Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

مِحْرَاب میں تشریف لائے * مصلّے پر بھی قدم رکھا تو پہلے سیدھا ہی قدم رکھا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! سُنّت یہ ہے کہ مَسجِد میں جب داخِل ہوں تو پہلے سیدھا قدم اَندر رکھیں، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی سُنّت سے محبّت دیکھئے کہ کیسی ہی جلدی ہو، بظاہِر بےخیالی کا بہت اِمکان ہو مگر * آپ کی سوچوں پر * آپ کی عادات پر * آپ کے خیالات پر ہر وقت سُنّت ہی کے تصوُّرات چھائے رہتے ہیں، ایسے جلدی کی حَالت میں بھی مَسجِد کے ہر ہر حصّے پر سیدھے قدم سے اِبتدا فرما رہے ہیں۔

کاش! ہمیں بھی مَسجِد کا ایسا ادب نصیب ہو جائے۔ آہ! آج کل تو حالات بہت بگڑ چکے ہیں، لوگ مَسجِد کا اِحترام بہت کم جانتے ہیں * مَسجِد میں داخِل ہونے کی سنّتیں کیا ہیں؟ * مَسجِد سے باہَر نکلنے کی سنّتیں کیا ہیں؟ * مسجد میں ٹھہرنے کی سنّتیں کیا ہیں؟ بہت کم لوگوں کو اس کی معلومات ہوتی ہیں، پِھر حالات بھی دیکھ لیجئے! * کوئی مسجد میں باتیں کر رہا ہے * کوئی اونچی اونچی چِلّا رہا ہے * فضول گپیوں میں لگے ہوئے ہیں * میوزیکل ٹیونز مَسجِد کے اندر بج رہی ہیں۔ مَسجِد شیطان سے بچنے کا مضبوط قلعہ ہے مگر افسوس! ہم سنّت نہیں اپناتے تو یہاں بھی نفس و شیطان کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں، افسوس! * اب تو مسجدوں میں لڑائی جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں * غیبتیں بھی ہوتی ہیں * چُغلیاں بھی ہوتی ہیں * کرنے والے ہنسی مذاق بھی کر جاتے ہیں۔ حدیثِ پاک سنیئے! اور سوچئے، عبرت لیجئے کہ یہ کتنا سخت گُنَاہ ہے۔

ان کو اللہ پاک سے کچھ کام نہیں

 * آخری نبی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گاکہ مساجِدمیں دُنیاکی باتیں ہوں گی،تم اُن کے ساتھ مت بیٹھوکہ اُن کواللہ پاک


 

 



[1]...فیضانِ اعلی حضرت، صفحہ:120 بتصرف۔