Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

جنازہ میں کثرت سے دُعا مانگتے

پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ دَردمَند دل رکھتے تھے، آپ اکثر و بیشتر جنازوں میں تشریف لے جاتے اور میت سے ہمدردی کا یوں اظہار فرماتے کہ دورانِ جنازہ اور جنازہ کے بعد میت کے لئے کثرت سے دعا فرماتے۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جس خوش قسمت کی نماز جنازہ پڑھاتے تو حاضرین کو ایسا معلوم ہوتا کہ آپ اپنی پُر زور شَفاعت سے اُس کی مغفرت کرا رہے ہیں اور بہت دیر تک جنازہ کی نماز پڑھتے، ظاہری سبب اِس دیر کا یہ ہوتا کہ وہ دعائیں جو اَحَادِیث میں آئی ہیں، سب پڑھا کرتے تھے۔ ([1])

کاش وہ میرا جنازہ پڑھائیں

ایک سید صاحِب تھے، وہ فرمایا کرتے تھے: ہر انسان کو اپنی زندگی بہت پیاری ہوتی ہے اور مجھے بھی اپنی زندگی بہت پیاری ہے مگر صر ف اِس وجہ سے کہ اعلیٰ حضرت میری نماز جنازہ پڑھا کر مجھے بخشوائیں گے،میں چاہتا ہوں کہ میرا انتقال اعلیٰ حضرت کی زندگی میں ہواور آپ میرے جنازہ کی نماز پڑھائیں،جو میری مغفرت اور بخشش کا سبب ہو۔([2])

بخشش کی وجہ کیا بنی...؟

بریلی شریف میں نواب عزیز احمد نامی ایک صاحِب رہتے تھے۔ اُن کی زندگی بظاہِر نیک اعمال کرتے نہیں گزری تھی، جب اُن کا انتقال ہوا تو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُن کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ بعد میں اُن نواب عزیز احمد صاحِب کی اہلیہ (Wife)نے اُنہیں خواب میں دیکھا، کیا دیکھتی ہیں کہ نواب صاحِب بہت اچھی حالت میں ہیں۔ بی بی صاحِبہ


 

 



[1]... فیضان اعلیٰ حضرت، صفحہ:181۔

[2]... فیضان اعلیٰ حضرت ، صفحہ:181۔