Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

عیاں ہے شانِ صدیقی تمہاری شانِ تَقْوٰی سے

کہوں اَتْقٰی نہ کیوں کر جبکہ خَیْرُالْاَتْقِیَاء تم ہو

علیمِؔ خَسْتَہ اک ادنی ٰ گدا ہے آستانہ کا

کرم فرمانے والے حال پر اس کے شہا تم ہو

وضاحت:اے میرے پیرو مرشد! آپ کی شان میں جو بھی کہو، آپ کی شان اُس سے کہیں بلند ہے، آپ تو اللہ پاک کی معرفت کے جام تقسیم کرنے والے ہیں، آپ کا تقویٰ دیکھ کر حضرت صدیق اکبر رَضِیَ اللہ عنہکی یاد تازہ ہو جاتی ہے، آپ کو کیوں سب سے بڑھ کر متقی و پرہیزگار نہ کہوں؟آپ اس دور کے سب سے بڑے متقی ہیں، یہ علیم (میرٹھی) آپ کے دَر کا ایک ادنیٰ سا گَدا ہے، آپ ہی اِس کے حال پر نظر کرم فرمانے والے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

شاہ عبد العلیم میرٹھی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا تذکرہ

پیارے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے مَنقبت کے جو اَشعار سنے وہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے خلیفہ مُبَلّغ ِاسلام شاہ عَبْدُ الْعلیم مِیرَٹھی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ہیں * آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ دینی دنیاوی علم رکھنے والے * كئی زبانوں کے مَاہِر * درجن سے زائدکتب کے مُصَنِّف * بہترین خَطیب * اور ایک مَاہِر عالمِ دین تھے * آپ نے تبلیغِ اسلام کیلئے دنیا کے کئی مَمَالِک کاسفرکیا * آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کوشِشوں سے تقریباً 50ہزار غیر مُسْلِم مسلمان ہوئے * آپ 1310ھ کو ہند کے شہر مِیرَٹھ میں پیدا ہوئے اور 22ذوالحجۃ الحرام 1374ھ کو مدینۂ منوّرہ میں آپ کا انتقال ہوا * آپ کا مزار مُبارَک جنّتُ البقیع میں ہے  ۔([1])


 

 



[1]... تذکرہ اکابرِ اہلِ سنت،صفحہ: 236تا242ملخصاً۔